نئی نسل کو جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی ہم سب کا بنیادی فریضہ ہے :کرن علیم خان

پریس ریلیز

نئی نسل کو جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی ہم سب کا بنیادی فریضہ ہے :کرن علیم خان 

نجی شعبے کے تعلیمی ادارے حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں ، اورینٹیشن تقریب سے خطاب

بریگیڈئیر(ر) خالد بشیر ، بریگیڈئیر(ر) کامران ،عبدالغفار خان اور کرنل(ر) مسعود الحق کی شرکت
لاہور۔2ستمبر:۔( ) نئی نسل کو جدید اور معیاری تعلیم کی فراہمی ہم سب کا بنیادی فریضہ ہے والدین کے علاوہ اساتذہ کا بھی فرض ہے کہ وہ طلباو طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف اور سماجی رہنما و ماہر تعلیم مسز کرن علیم خان نے دی نیشنل سکول کی اورینٹیشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کے تعلیمی ادارے حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب اپنے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کریں اور پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل کرنے کیلئے سکول سے باہر بچوں کو بھی تعلیمی سہولیات فراہم کریں ، مسز کرن علیم خان نے لاہور کینٹ کے بعد پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتا ن روڈ پر ادارے کی نئی برانچ کے آغاز پر انتظامیہ کو مبارکباد د ی انہوں نے سکول کے مختلف شعبے دیکھے اور وہاں دی جانے والی سہولتوں کو سراہا ،کرن علیم خان نے کہا کہ پرائیویٹ شعبے میں اس قدر جدت کا حامل دی نیشنل سکول طلبا و طالبات کیلئے کسی تحفے سے کم نہیں ،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں اس ادارے کو مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔
ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرنل (ر) مسعود الحق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دی نیشنل سکول میں طلبا و طالبات کو جدید تعلیمی سہولیات اور انگلش میڈیم ماحول فراہم کیا گیا ہے جس کے باعث سالانہ نتائج سو فیصد رہے ہیں ،بریگیڈئیر(ر) خالد بشیر، عبدالغفار خان ، بریگیڈئیر (ر) کامران اور والدین کے علاوہ طلبا و طالبات کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی جنہوں نے دی نیشنل سکول کے نئے کیمپس کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا اور انتظامیہ کی طرف سے دی گئی سہولتوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار قرار دیا ۔
***

تبصرے