بلدیاتی اداروں میں نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی اور زیادہ سے زیادہ ترقی چاہتے ہیں:عبدالعلیم خان
بلدیاتی اداروں میں نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی اور زیادہ سے زیادہ ترقی چاہتے ہیں:عبدالعلیم خان
گزشتہ10برسوں میں پنجاب کے لوکل باڈیز سسٹم کو مفلوج رکھا گیا ،ٹھوس بہتری لائیں گے
پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے خدو خال پر سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت فالو اپ اجلاس
لاہور۔یکم ستمبر:۔۔( ) سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کا مقصد نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی ، زیادہ سے زیادہ ترقی اور عوام کے منتخب نمائندوں کو مالیاتی و انتظامی خود مختاری اور ٹھوس بہتری لانا ہے ،انہوں نے کہا کہ ماضی کے10برسوں میں دانستہ طور پر پنجاب کے لوکل باڈیز سسٹم کو مفلوج رکھا گیا ،اپنے دفتر 90شاہراہ قائد اعظم پر نئے بلدیاتی نظام کے خدو خال پر اعلیٰ سطحی فالو اپ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی منظور ی کیلئے ٹھوس سفارشات تیار کی جا رہی ہیں اور یہ معاملہ اس قدر اہم ہے کہ اُن کے وزارت سنبھالنے کے ایک ہفتے کے اندر چار اجلاس منعقد ہو چکے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم چیک اینڈ بیلنس کے ساتھ با اختیار بلدیاتی نمائندوں کو ذمہ داریاں سونپنا چاہتے ہیں اورنئے سسٹم میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق کسی ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہیں ملیں گے اور ڈویلپمنٹ کا سارا کام بلدیاتی نمائندوں کے ذمے ہو گا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ یونین کونسل ،تحصیل اور ضلع کی سطح پر منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کی مانیٹرنگ کیلئے بھی نیا سسٹم تشکیل دیا جائے گا ،انہوں نے محکمہ بلدیات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ لوکل باڈیز کمیشن کی طرز پر احتساب کے ادارے کی تشکیل کیلئے بھی سفارشات تیار کریں ،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کے پی کے سے بھی بہتر بلدیاتی نظام لانے کی کوشش کریں گے تاکہ اس صوبے کو پورے ملک کیلئے رول ماڈل بنایا جا سکے ، سینئر صوبائی وزیر نے ترقیاتی کاموں اور بلدیاتی فنڈ کی حد مقرر کرنے ، یونین کونسل کا دائرہ کار اور مئیر و ضلعی سربراہ کے انتخابی طریقہ کار پر متبادل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی ،انہوں نے کہا کہ وہ ا س سلسلے میں منتخب بلدیاتی نمائندوں سے بھی مشاورت کر رہے ہیں اور انشاء اللہ بہتر سے بہتر حکمت عملی سامنے لائی جائے گی ،عبدالعلیم خان نے بتایا کہ اُن کی ایک دو روز میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مشاورت ہو گی جن کی حتمی منظوری کے بعد مزید پیش رفت کی جائے گی ۔
سیکرٹری بلدیات عارف انور بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو بتایا کہ پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کیلئے دیگر ملکوں کے سسٹم کو بھی سٹڈی کیا گیا ہے او رنئی سفارشات میں ضلعی اور تحصیل کے مئیر یا ناظم کو ویٹو پاور دینے جیسی سفارشات بھی زیر غور ہیں ، اسی طرح یونین کونسل کی تشکیل نو اور اختیارات میں اضافے کیلئے بھی نیا لائحہ عمل سامنے لا رہے ہیں جن پر وزیر بلدیات کی منظور ی کے بعد مزید فیصلے کیے جائیں گے ۔
***
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ /1606گوھر/احسن
تعلقا ت عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر 99201390
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں