ہر شعبے میں کم سے کم وقت میں تبدیلی کا ماڈل دکھانا چاہتے ہیں ،واضح ریلیف دینگے:عبدالعلیم خان

ہر شعبے میں کم سے کم وقت میں تبدیلی کا ماڈل دکھانا چاہتے ہیں ،واضح ریلیف دینگے:عبدالعلیم خان

عوام کو روزگار ، چھت ، امن وامان اور بہتر ماحول کی فراہمی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام ہو گا :سینئر وزیر

100روزہ پلان پر سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت مختلف محکموں کے جائزہ اجلاس 

لاہور۔7ستمبر:۔۔( )پنجاب حکومت100روزہ پلان اور وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق عوام کو واضح ریلیف دے گی اور تبدیلی ہونے کے ساتھ ہوتی ہوئی نظر بھی آئے گی ، ہر شعبے میں کم سے کم وقت میں تبدیلی کا ماڈل دکھانا چاہتے ہیں جس کیلئے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر ہر محکمہ منصوبہ بندی شروع کرے اور ایک سے دو ہفتوں میں حتمی پلان وضع کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے مختلف محکموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جن میں صحت ،تعلیم ، لیبر ،ہوم ،زراعت اور ٹور ازم کے وزراء اور سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی ،سینئر وزیر نے کہا کہ عوام کو روزگار ،چھت ،امن و امان اور بہتر ماحول کی فراہمی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام ہوگا جس میں وزیر اعظم کی طرف سے مقرر کردہ ماہرین کی ٹیم مشاورت اور باہم رابطے کے فرائض سر انجام دے رہی ہے اور مربوط حکمت عملی کو یقینی بنایا جائے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ 100روزہ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ہر محکمے کو شارٹ اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کرنی ہے ، موجودہ حکومت تعلیمی اداروں ، ہسپتالوں ،شہری سہولتوں کے اداروں اور ہر سطح پر انقلابی اقدامات کا ارادہ رکھتی ہے جس پر کسی تاخیر کے بغیر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ جن محکموں کو ضرورت ہوئی انہیں نئے مزید بجٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی ،اسی طرح جہاں ممکن ہوا وہاں فنڈز کی بچت کریں گے ،سینئر وزیر نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے شعبے میں 100فیصدمفت ادویات کی فراہمی ،صوبے کے ہر ضلع میں ہیلتھ کارڈ کے اجراء اور ہسپتالوں میں نئے بلاکس کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، اسی طرح سکولوں کی حالت میں واضح بہتری لانے کیلئے صوبے کے 100 سکولوں کو ماڈل شکل دینے کی ہدایت کی جس طرز پر باقی تعلیمی اداروں میں تبدیلی لائی جائے گی ، عبدالعلیم خان نے لیبر،زراعت اور ٹورازم کے محکموں میں بھی واضح تبدیلی کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ حقائق کے ساتھ مسائل کا حل تجویز کریں تاکہ پنجاب کے عوام کے صحیح معنوں میں اُن کا حق فراہم کیا جا سکے ،سینئر وزیر نے کہا کہ ہمیں سرکاری محکموں کی زیادہ سے زیادہ ورکنگ کو آن لائن اور کمپیوٹرائزڈ کرنا ہوگا تاکہ عوام تک سرکاری ڈیٹا کی رسائی ممکن ہو سکے اور وہ اپنے مسائل کا حل گھر بیٹھ کر خود کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت 100روزہ منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ابتدائی مرحلے میں پہلے ایک مہینے کی پلاننگ کر رہی ہے جس پر تیزی سے عمل کرنے سے لوگوں کو حکومتی ویژن کے حوالے سے واضح پیغام جائے گا ،عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام سے کیا ہوا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے اور اُن کی ٹیم کا ہر ممبر اُن کے ویژن پر صحیح معنوں میں عملدرآمد کیلئے کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لائے گا۔
***
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 1683 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور۔فون نمبر 99201390 ہینڈآؤٹ (اے)

تبصرے