شہری سہولتیں مہیا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل استعمال کریں گے :سینئر وزیر عبدالعلیم خان
پنجاب کے 6اضلاع میں مربوط انداز میں صفائی مہم کے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
شہری سہولتیں مہیا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ وسائل استعمال کریں گے :سینئر وزیر عبدالعلیم خان
گجرانوالہ ،فیصل آباد ،ڈیرہ غازی خان ،ملتان ،راولپنڈی اور سیالکوٹ کے اضلاع کا انتخاب
لاہور۔11ستمبر:۔۔( ) پنجاب حکومت بلدیات کے ساتھ ساتھ صوبے میں صفائی ستھرائی کے نئے نظام پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ کوڑ اکرکٹ اکٹھا کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر بر وقت صفائی کو یقینی بنانے کیلئے شہری اداروں کے ساتھ ساتھ عام آدمی کو بھی اس عمل میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے ،اس تناظر میں پنجاب کے 6اضلاع میں مربوط انداز میں صفائی مہم کے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس امر کا اظہار سینئر صوبائی وزیراور پنجاب کے وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے سیکرٹری بلدیات کو ہدایت کی کہ اُن کا محکمہ ابتدائی مرحلے میں گجرانوالہ ،فیصل آباد ،ڈیرہ غازی خان ، ملتان ،راولپنڈی اور سیالکوٹ کے اضلاع کا انتخاب کرے جہاں ہر یونین کونسل اور عوامی مقامات پر صفائی کے بارے میں آگاہی کی با قاعدہ مہم تشکیل دی جائے جس میں زندگی کے ہر شعبے سے لوگوں کو شامل کر کے گندگی سے نجات حاصل کرنے اور ماحول کو انسان دوست رکھنے کیلئے ضروری اقدامات برؤئے کار لائے جائیں ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ خود بھی ان اضلاع کا دورہ کریں گے اور محکمہ بلدیات کی کارکردگی کا موقع پر جائزہ لیں گے،سینئر وزیر نے کہا کہ صفائی کی اس مہم میں مقا می بلدیاتی نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بہتر نتائج حاصل ہو سکیں ، انہوں نے کہا کہ ان6اضلاع کے پائلٹ پراجیکٹ کے بعد صوبے کے ہر شہر میں صفائی ستھرائی کی ایسی ہی مہم کا آغاز کیا جائے گااور مستقل بنیادوں پر ایسا نظام تشکیل دینے کی کوشش کریں گے جس سے آٹو بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنایا جا سکے ۔
اجلاس میں سیکرٹری بلدیات و دیگر افسران نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو اس صفائی مہم کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کی تیاری فوری طور پر شروع کر دی گئی ہے جسے سینئر وزیر کی منظوری اور عاشورہ کے فوراً بعد ان 6اضلاس میں شروع کر دیا جائے گااور اس مہم میں محکمہ بلدیات کے تمام افسران و اہلکاران اپنے فرائض پوری تن دہی سے سر انجام دیں گے۔
***
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ1727 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں