سینئر وزیر کی کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت ، کشمیر آزا د ہو کر رہے گا :پیغام

پریس ریلیز

نواز اور زرداری کو قریب لانے کا مقصد کرپشن کے تحفظ کی کوشش ہے :عبدالعلیم خان

ڈیزل فیم شخصیت اپنا رہا سہا امیج گنوار ہی ہے ، یہ بیل منڈے نہیں چڑھے گی:تبصرہ

سینئر وزیر کی کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت ، کشمیر آزا د ہو کر رہے گا :پیغام

لاہور۔27اکتوبر:۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایک سے زائد مرتبہ اقتدار کی باریاں لینے ، قومی دولت بیرون ملک منتقل کرنے اور سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے نواز شریف اور آصف زرداری کو قریب لانے کی کوششوں کا مقصد کرپشن کا تحفظ ہے ،عوام سے مسترد ہونے کے بعد ڈیزل فیم شخصیت اپنا رہا سہا امیج بھی گنوا رہی ہے اور مولا نا فضل الرحمان درحقیقت پی ٹی آئی کے ہاتھوں اٹھائی جانے والی ہزیمت کا بدلہ لینا چاہ رہے ہیں،اسی طرح آصف زرداری گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر مدد کیلئے پکارر ہے ہیں ، اپنے تبصرے میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ صرف 2ماہ کے بعد ہی اپوزیشن موجودہ حکومت کے خلاف بے وقت کی راگنی الاپ رہی ہے او ریہ بیل کسی صورت منڈے چڑھتے دکھائی نہیں دیتی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ سوشل میڈیا نواززرداری گٹھ جوڑ کا بھانڈہ پھوڑ رہا ہے کہ کس طرح ایک دوسرے پر دشنام ترازی کرنے والے آج دوبارہ بھائی بھائی بننے کیلئے بے تاب ہیں ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کو نزدیک لانے کی کوششیں کرنے والے بھی قومی مجرم ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اقتدار کیلئے نورا کشتی کرنے والوں کو اب دوبارہ کبھی موقع نہیں ملے گا عوام نے عام انتخابات میں 5سال کیلئے فیصلہ دے دیا ہے اور انشاء اللہ عمران خان ملک وقوم کے سامنے سرخرو ہوں گے،انہوں نے کہا کہ نام نہاد آل پارٹیز کانفرنس میں نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی کو کوئی دلچسپی نہیں اور اس کے "چیف آرگنائزر"بھی مکمل طور پر ناکام ہوں گے کیونکہ اس کا تعلق کسی قومی مقصد نہیں بلکہ خاندانی کرپشن کا بچاؤ ہے ۔
دریں اثناء سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کشمیر پر بھارتی جبر و استبداد کے خلاف منائے جانے والے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشاء اللہ لاکھوں کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،کشمیر میں بھارت کے نام نہاد سیکولر ازم کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے دوسروں کو بھاشن دینے والے بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کشمیری بھائیوں کی بھرپور حمائیت کرے گی اور بے گناہ شہریوں کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ بھارت ہو ش کے ناخن لے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کی پاسداری کرے اور نہتے کشمیریوں پر آئے روز مظالم فوری طور پر بند کیے جائیں.

تبصرے