سینئر وزیر کا محکمہ تعلقات عامہ میں اجلاس، ڈی جی پی آر کی بریفنگ و مختلف شعبوں کا دورہ

سینئر وزیر کی میڈیا کیلئے ڈی جی پی آر میں کوئیک ریسپانس ٹیم کی تشکیل کی ہدایت 

کسی بھی محکمے سے متعلق خبر پر کم سے کم وقت میں فیڈ بیک آنا چاہیے :عبدالعلیم خان 

سینئر وزیر کا محکمہ تعلقات عامہ میں اجلاس، ڈی جی پی آر کی بریفنگ و مختلف شعبوں کا دورہ

لاہور۔12اکتوبر:۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا کیلئے ڈی جی پی آر میں آئی ٹی کے تعاون سے ایسی کوئیک ریسپانس ٹیم تشکیل دی جائے جو کسی بھی عوامی مسئلے کی نشاندہی پر نہ صرف اُس کی چھان بین اور پیروی کرے بلکہ اُس کا متعلقہ شعبے سے حل کروا یا جائے ،اسی طرح کسی بھی محکمے سے متعلق خبر پر کم سے کم وقت میں فیڈ بیک کو یقینی بنایا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلقات عامہ کے دور ے کے موقع پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی جی پی آر امجد حسین بھٹی اور متعلقہ شعبوں کے ڈائریکٹر نے سینئر وزیر کو محکمانہ امور پر بریفنگ دی ،عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ تیز تر اطلاعات کے موجودہ دور میں ڈی جی پی آ ر کے شعبے کی اہمیت میں کئی گنااضافہ ہو گیا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ کسی بھی پیش آنے والے واقعہ پر حکومت کی طرف سے فوری طور پر موقف سامنے آئے ،انہوں نے کہا کہ مثبت رائے عامہ کی تشکیل اہمیت کی حامل ہے اور میڈیا افسران کو اس ضمن میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ،سینئر وزیر نے ہدایت کی کہ ہر محکمے میں ایسا فوکل پرسن تعینات کیا جائے جو اپنے ڈیپارٹمنٹ اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کرے ، انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد سے متعلق ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والی شکایات کی 24گھنٹے مانیٹرنگ ہونی چاہیے جن پر پنجاب حکومت کی طرف سے کی گئی کاروائی کی بھی مناسب طور پر تشہیر کیا جائے، انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ کے فرائض میں شامل ہے کہ عوام کو حکومتی سرگرمیوں سے میڈیا کے ذریعے آگاہ رکھے اوروزیر اعلیٰ پنجاب اور اُن کی ٹیم کی ورکنگ کے بارے میں مثبت تاثر کو سامنے لایا جائے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ گزشتہ دور کی خرابیوں کا ملبہ موجودہ دور پر نہیں ڈالا جا سکتا ،50دن کی کارکردگی کا 10برسوں کے سا تھ موازنہ کسی طور درست نہیں لہذااس بارے میں بھی رائے عامہ کی تشکیل میں ڈی جی پی آر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 3049 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)

تبصرے