سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے صفائی مہم میں حصہ لیا ،میڈیا سے گفتگو
وزیر اعظم کا سرسبزو شاداب پاکستان کا خواب پورا کریں گے :سینئر وزیر کا کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز
عوام کی شمولیت کے بغیر کوئی ہدف حاصل نہیں ہو سکتا ،شہری کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجنتاب کریں
سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے صفائی مہم میں حصہ لیا ،میڈیا سے گفتگو
لاہور۔13اکتوبر :۔۔( ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا سر سبز و شاداب پاکستان کا خواب ہر قیمت پر پورا کریں گے اور نئے پودے لگانے ،گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنے اور اپنے گردو پیش گندگی نہ پھیلانے کیلئے شہریوں میں آگاہی پیدا کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ عوام کی شمولیت کے بغیر کوئی ہدف حاصل نہیں ہو سکتا ،صاف ستھرا ماحول ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور اس مقصد کیلئے ہر شہری کو کوڑا کرکٹ باہر پھینکنے سے اجنتاب کرنا ہوگا ۔
ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں جنگلات کا رقبہ مطلوبہ شرح فیصد سے کہیں کم ہے ،دوسری طرف آلودگی آخری حدوں کو چھو رہی ہے ،ہم ہر سال سموگ کی زد میں ہوتے ہیں اور یہ نا گفتہ بہہ صورتحال شہریوں کی صحت کے لئے بھی انتہائی خطرے کا باعث ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے پی کے کی طرز پر ملک بھر میں شجر کاری مہم کامیاب بنانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے آج سے شروع کردہ کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کو ہم سب مل کر پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، سینئر وزیر نے کہا کہ نئے پاکستان کی تشکیل میں صاف ستھرے ماحول کو گہراعمل دخل حاصل ہے اور ہم سب کو مل کر اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے ،صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے بھی سینئر وزیر عبدالعلیم خان کے ہمراہ پودا لگایا ،صفائی مہم میں حصہ لیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روپے کی قیمت میں کمی گزشتہ حکومت کی باقیات ہے جس نے مصنوعی طور پر ملک کے معاشی ڈھانچے کو تشکیل دیا ہوا تھا ،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم جلد اس صورتحال سے باہر نکلیں گے ،صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ ابھی کسی محکمے کیلئے پارلیمانی سیکرٹری کا تقررنہیں ہوا اس سلسلے میں جلد فیصلہ کر لیا جائے گا ، عبدالعلیم خان نے بھی کوڑا کرکٹ اٹھانے اور صفائی مہم میں حصہ لیا ،پارک میں پودا لگا یا اور کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی اور وطن عزیز کو درپیش چیلنجو ں سے نمٹنے کیلئے خصوصی دعاء بھی کی گئی۔
قبل ازیں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت نے ملاقات کی اور پنجاب کے ضمنی بجٹ ، صوبے کی مالیاتی صورتحال اور سالانہ ترقیاتی پروگرام سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس ملاقات میں اورنج لائن ٹرین سمیت صوبے میں جاری اہم منصوبوں کو جاری رکھنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جبکہ وزیر اعظم کے 100روزہ پلان پر عملدرآمد اور پنجاب کے مختلف محکموں کی طرف سے آنے والے فیڈ بیک پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
***
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 3062 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں