یہ آپریشن طاقتور کے خلاف ہے،نا جائز کمرشل تعمیر کسی کی بھی ہو نہیں چھوڑیں گے:عبدالعلیم خان
کچی آبادیوں کے خلاف کوئی آپریشن نہیں ہوگا:سینئر وزیر پنجاب کی ڈپٹی کمشنر کو ہدائیت
یہ آپریشن طاقتور کے خلاف ہے،نا جائز کمرشل تعمیر کسی کی بھی ہو نہیں چھوڑیں گے:عبدالعلیم خان
لاہور۔3اکتوبر:۔۔( ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوسرے روز سامنے آنے والی صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈپٹی کمشنرکو ہدائیت کی ہے کہ شہر میں کہیں بھی کچی آبادیوں کے خلاف کوئی آپریشن نہیں ہو گا اور کسی غریب کا گھر نہیں گرایا جائے گا ،عبدالعلیم خان نے سختی سے ہدایات دی ہیں کہ کہیں بھی جھگیوں اور کم درجے کی رہائشی آبادیوں کو نہ چھیڑا جائے البتہ کسی بھی سرکاری جگہ پر کسی قسم کی غیر قانونی کاروباری سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی اور سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر کے بنائے گئے شادی گھر ،پرائیویٹ پلازے یا کمرشل عمارتوں کو فوری طور پر گرایا جائے اوروہاں غیر قانونی قابضین کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے ،عبدالعلیم خان نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ہدایات دی ہیں کہ آئندہ ہربنس پورہ جیسی صورتحال پیدا نہ ہو کیونکہ پنجاب حکومت کا یہ آپریشن طاقتور مافیا کے خلاف ہے اس سے کسی بھی غریب شہری کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے ،سینئروزیر نے کہا کہ عمران خان کی خصوصی ہدایات پر انہوں نے آپریشن کے آغاز سے پہلے ہی طے کیا تھا کہ بیواؤں ،یتیموں اور غریبوں کو اس آپریشن میں نشانہ نہیں بنایا جائے گاالبتہ کمرشل سرگرمیاں کرنے والے افراد کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو اسے ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کو روکے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور اسے ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ ***
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 1993 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور۔فو ن نمبر 99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں