وزیر اعظم عمران خان کا ویژن پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے :غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں سے گفتگو
عالمی کمپنیوں کے اشتراک سے شاہراہوں کیساتھ اکنامک و انڈسٹریل زونز بنائیں گے
غیر ملکی کمپنیوں اور متعلقہ اداروں کا مشترکہ اجلاس ہفتے کے روز طلب کیا جائے :عبدالعلیم خان
وزیر اعظم عمران خان کا ویژن پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہے :غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں سے گفتگو
لاہور۔25اکتوبر:۔۔( ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے پنجاب حکومت خود پیسہ نہیں لگائے گی اور عالمی کمپنیوں سے بی او ٹی کی بنیاد پر مشترکہ منصوبوں کیلئے کام ہوگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں 90شاہرائے قائد اعظم پر منعقدہ اجلاسوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جن میں مختلف غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندوں نے سینئر وزیر سے ملاقات کی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب کی شاہراہوں اور موٹر ویز کے ساتھ اکنامک و انڈسٹریل زونز بنائے جائیں گے جس میں دیگر کمپنیوں کی شراکت سے سرمایہ کاری ہو گی ،انہوں نے کہا کہ انویسٹرز منافع ضرور کمائیں لیکن ان منصوبوں کا اصل فائدہ پنجاب کے عوام کو ہونا چاہیے،سینئر وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن پاکستان کو حقیقی معنوں میں مضبوط اور خوشحال بنانا ہے جس کیلئے وہ ریاست کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کی گئی بد انتظامی کا ازالہ کرے گی اور صوبے کو مالی لحاظ سے مقروض بنانے کی پالیسیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ہفتے کے روز غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں اور پنجاب حکومت کے متعلقہ اداروں کا مشترکہ اجلاس لاہور میں طلب کر لیا ہے جس میں ایک ہی چھت تلے اُن تمام امور کا جائزہ لیا جائے گا جن کو حل کرکے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کیا جا سکے ،سینئر وزیر نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے سرمایہ کاروں کی بھرپور مہمان نوازی او راُن سے مکمل تعاون کیا جائے گا تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ ترقیاتی کاموں کو مکمل کر سکیں،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اس اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،چیئرمین پی اینڈ ڈی ،سیکرٹری خزانہ و کمیونیکیشن اینڈ ورکس کو بھی بلانے کی ہدایت کی ،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر انتظام لایا جائے تاکہ زیادہ تیزی کے ساتھ معاملات کو حل کیا جا سکے ، سینئر وزیر سے چینی کمپنیوں کے جنرل مینجر سانگ ین پی اور بزنس ڈویلپمنٹ مینجر ریون ژو نے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنے اداروں کی طرف سے پنجاب کے مختلف شعبوں میں اہم منصوبوں کے اجراء کی پیشکش کی ۔
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 3234 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں