سینئر وزیر سے گوجرانوالہ کے امیدواران اسمبلی ،پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی ملاقات

پریس ریلیز

کپتان کی کامیابی کیلئے ہر محب وطن شہری دن رات محنت کرے گا :عبدالعلیم خان 

عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے ، کامیابی کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہو سکتا :گفتگو

سینئر وزیر سے گوجرانوالہ کے امیدواران اسمبلی ،پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی ملاقات

لاہور۔30اکتوبر:۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈہ ملک و قوم کی خوشحالی اور ملک کو 70سالہ فرسودہ نظام سے نکالنا ہے اسی لیے پہلے100روزہ پلا ن کے ذریعے آئندہ5سال کی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل ،ہر شہری کو بلا تفریق انصاف کی فراہمی اور وطن عزیزکو اقوام عالم میں باعزت مقام دلایا جاسکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ کے امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی ،پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملکی خزانے کو30برسوں تک لوٹنے اور کرپشن کا "تحفہ"دینے والے اب انتہائی عجلت میں دکھائی دیتے ہیں اور انہیں صرف اور صرف موجودہ حکومت کی کامیابی کا خوف کھائے جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے منشورپر عمل کرتے ہوئے انشاء اللہ پاکستان بالخصوص پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائے گی اور ہار و جیت سے قطع نظر پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو بھی مناسب جگہ پر ایڈجسٹ کیا جائے گا ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ مہینے میں ایک ماہ یا خود گوجرانوالہ جایا کریں گے اور یا وہاں کے اہم رہنماؤں کو لاہور مدعو کیا جا ئے گا،انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کیلئے آگے آئیں اور تحریری طو ر پر درخواستیں بھجوائیں جن پر کاروائی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا ، سینئر وزیر نے کہا کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام بھی لوگوں کے مسائل میں بنیادی کردار ادا کرے گا اور ایک عرصے زیر التوا مقامی مشکلات فوری طور پر حل ہوں گی ،انہوں نے کلین اینڈ گرین پنجاب کی کامیابی میں بھی ہر شہری کو شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی کاوشوں کو کامیاب بنانا ہر ایک کی بنیادی ذمہ داری ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں سب سے پہلے لینڈ فل سائٹس کیلئے گوجرانوالہ کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں جلد ہی عملی کام کا آغاز ہو جائے گا ،انہوں نے دورہ گوجرانوالہ میں شاندار استقبال پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پر سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا گوجرانوالہ کے پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں چوہدری ظفر اللہ چیمہ ،رانا نذیر احمد خان ،امتیاز صفدر وڑائچ ،احمد چٹھہ ،ایس اے حمید ، سہیل ظفر چیمہ ،ارقم خان ،میاں طارق ،خالد لون اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے خیر مقدم کیا اور انہیں گوجرانوالہ کی طرف سے بھرپور سپورٹ کا یقین دلا یا ۔ 

`

تبصرے