عمران خان مقروض معیشت کو سہارادینے کی کوشش کر رہے ہیں :سینئر وزیر پنجاب کی گفتگو

شریفوں کے38ارب ڈالر کے قرضوں نے50سالہ ریکارڈ توڑ دیا:عبدالعلیم خان

مجبوراً غیر مقبول فیصلے کر رہے ہیں ، بہتری سامنے آئے گی اورعوام کو جلد ریلیف ملے گا 

عمران خان مقروض معیشت کو سہارادینے کی کوشش کر رہے ہیں :سینئر وزیر پنجاب کی گفتگو

لاہور۔7اکتوبر:۔۔( ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ کے 5سالہ دور حکومت میں لیے گئے38ارب ڈالر کے قرضوں نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اتنا قرضہ50برسوں میں نہیں لیا گیا جتنا نواز شریف نے اکیلے لیا ،انہوں نے کہا کہ 1999تک صرف34ارب ڈالر ،مشرف دور میں4ارب ڈالر اور 2008سے2013تک زرداری دور میں18ارب ڈالر کے قرضے لیے گئے لیکن عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت قومی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے سہارا دے رہی ہے جس کیلئے مجبوراً غیر مقبول فیصلے کر رہے ہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد بہتری سامنے آئے گی اور عوام کو وہ ریلیف دیا جائے گا جس کا اپنے منشور میں اُن سے وعدہ کیا ہے ، آج یہاں ایک نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ قومی معیشت کو کرپشن کے الزام میں گرفتار ہونے والوں سے منسلک کرنا مناسب نہیں ،میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ یکطرفہ تجزیوں کے ذریعے بے یقینی کی کیفیت پیدا نہ کرے اور قومی خزانہ لوٹنے ،اختیارات کا نا جائز استعمال کرنے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں سے کسی قسم کسی کو ہمدردی نہیں ہونی چاہیے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ کڑا احتساب ہی حکومتی ساکھ مضبوط کرے گا اور انشاء اللہ موجودہ قیادت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی اور ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔
سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں ایسا بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جو عوام کو زیادہ سے زیادہ ڈیلیور کرے گا اس نظام میں کے پی کے ماڈل کو مزید بہتر بنا کر لاگو کیا جائے گا اور صحیح معنوں میں مقامی سطح پر اختیارات کی تقسیم اور لوگوں کے مسائل کی حل کی راہ نکالیں گے ، عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پنجاب پر گزشتہ30برسوں سے قابض خاندان کے اثرات ختم ہونے میں کچھ وقت لگے گا اور لوگوں تک پورا سچ ضرور پہنچے گا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر پنجاب میں 100روزہ پلان کے سلسلے میں مربوط منصوبہ بندی جاری ہے اور ہر محکمے میں اس پر عملدرآمد کیلئے کام تیزی سے جاری ہے ۔
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 2043 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)

تبصرے