وزیر اعظم کے100روزہ منصوبے پر وفاق اور پنجاب مربوط اقدامات کر رہا ہے :گفتگو
سینئر وزیرعبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائم منسٹر ریفارمز ٹیم اور ایس ایم یو کا مشترکہ اجلاس
پنجاب کے16محکموں میں منصوبہ بندی جاری ہے ، نیا ویژن لانا ہوگا:عبدالعلیم خان
وزیر اعظم کے100روزہ منصوبے پر وفاق اور پنجاب مربوط اقدامات کر رہا ہے :گفتگو
لاہور۔8نومبر :۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائم منسٹرریفارمزٹیم اور پنجاب کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم کے100روزہ منصوبے پر اب تک کی پیش رفت ، وفاق اور پنجاب میں مختلف شعبوں میں کی جانے والی منصوبہ بندی اور سرکاری محکموں میں کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ عوامی توقعات پوراکرنے کیلئے روائتی سسٹم کو بالائے طاق رکھ کر انقلابی اقدامات کرنے ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے16محکموں میں100روزہ پلان کی تیزی سے منصوبہ بندی ہو رہی ہے اور انشاء اللہ اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق صاف اور شفاف نظام لانے ، لوگوں کے سرکاری محکموں میں فوری مسائل کے حل اور تبدیلی کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تیزی سے کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ صرف فیتے نہیں کاٹنے بلکہ عوامی فلاح و بہبود کا عملی کام کرنا ہے اور خالی خزانے اور مقروض معیشت کے باوجود بہترین کارکردگی دکھانی ہے،انہوں نے پرائم منسٹر ریفارمز ٹیم اور پنجاب کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ باہم رابطے کے ساتھ گزشتہ 70دنوں میں طے کیے گئے نئے منصوبوں کی مانیٹرنگ کاعمل شروع کر دیں ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب کے صحت ،تعلیم ، زراعت ، لائیو سٹاک ، سیاحت ، جنگلات ، انڈسٹریز ، ہاؤسنگ اور پینے کے صاف پانی جیسے اہم شعبوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہمہ جہت اور دیرپا ترقی کیلئے کام کرنا ہے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ بد قسمتی سے ہر شعبے میں کرپشن سرائیت کر چکی ہے اور ہمیں موجودہ سسٹم میں رہتے ہوئے اسے تبدیل کرنے کی کوشش کرنا ہے ،انہوں نے سرکاری افسران پر بھی زور دیا کہ وہ روائتی سسٹم کو خیر باد کہہ کر نئے تقاضوں کے مطابق اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں ۔
اجلاس میں پرائم منسٹر ریفارمز ٹیم نے اہم قومی شعبوں کی اب تک کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور بالخصوص پنجاب کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ، اسی طرح سپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے صوبہ پنجاب کے اہم محکموں میں مختلف منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دیرپا اور ٹھوس پالیسیوں کیلئے کن سرگرمیوں کو فوری طور پر شروع کیا جا نا چاہیے،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے دونوں گروپس کو محنت اور لگن سے کام کرنے پر شاباش دی اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 3378 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر 99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں