بلین ٹری ، 50لاکھ گھر ، روزگار کی فراہمی اور بلدیاتی نظام سمیت وعدے پورے ہورہے ہیں

پریس ریلیز

ملک میں 70سال بعدتبدیلی کا آغاز ہو چکا ، کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے :عبدالعلیم خان

عمران خان سے خائف اور حکومت کی ناکامی کی آس لگانے والے عناصرمایوس دکھائی دیتے ہیں

بلین ٹری ، 50لاکھ گھر ، روزگار کی فراہمی اور بلدیاتی نظام سمیت وعدے پورے ہورہے ہیں

لاہور۔۔29نومبر : سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ماضی میں کسی حکومت نے کس قدر جامع اور مفصل 100روزہ پلان دینے اور اُس پر عملدرآمد کرنے کی ہمت نہیں کی ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے پاکستان کو عالمی برادری میں عزت و وقار کے ساتھ جینے ،کسی عالمی طاقت کا آلہ کار نہ بننے ،ملک میں معاشی استحکام لانے اور زمینی حقائق کے مطابق پالیسیاں تشکیل دینے کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں اور ملک میں70سال بعد اُس عملی تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے جس کا وعدہ تحریک انصاف نے اپنی انتخابی مہم میں کیا تھا ،انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر افواہوں اور سازشوں کے باوجود کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں گے اور سیاسی مخالفین کی تمام امیدوں پر اوس پڑ جائے گی ،آج یہاں اپنے بیان میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی ریکارڈ کرپشن اور لوٹ مار کے بعد ملکی معیشت جس تباہ حالی کا شکار تھی اُس کے بعد ملک کو نئے سرے سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے پہلے دن سے ہی کمر کس لی گئی اور100دن کے قلیل عرصے میں بلین ٹری ، 50لاکھ گھروں کی تعمیر ، مختلف شعبوں میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ،صوبوں میں نئے بلدیاتی نظام اور صنعتی شعبے کیلئے اصلاحات سمیت تمام وعدے پورے ہو رہے ہیں جن پر عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے انہیں 100روزہ منصوبے کیلئے کو آرڈینیشن کی ذمہ داری سونپی گئی اور پنجاب کے 16محکموں کے ساتھ کئی ایک اجلاس منعقد کرنے کے بعد اُن ترجیحات کا واضح طور پر تعین کر لیا گیا ہے جن پر آئندہ برسوں میں عمل کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ اقوام عالم میں پاکستان کو جو پذیرائی ملی ہے اُس کا سہرا بلا شبہ وزیر اعظم عمران خان کے سر ہے ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین ہاتھ ملتے رہ جائیں گے اور انشاء اللہ چند برسوں میں تبدیل شدہ پاکستان سامنے آئے گا جس میں عام آدمی کو عزت اور انصاف کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہو گا ، عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ نواز لیگ نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے دوسروں پر الزام تراشی اور کیچڑ اچھالنے کیلئے ڈس اور مس انفارمیشن مہم شروع کر رکھی ہے جس کا مقصد اپنی درحقیقت اپنی سیاہ کاریوں پر پردہ ڈالنا ہے لیکن انہیں کیے کا انجام بھگتنا ہو گا اور انشاء اللہ موجودہ حکومت 100دنوں کی طرح آئندہ پونے پانچ برس بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی اور اپنے ووٹرز سے کیے ہوئے ایک ایک وعدے کی لاج رکھے گی ۔

تبصرے