موجودہ ملکی حالات میں ایسا سانحہ گھناؤنی سازش ہے :عبدالعلیم خان کا رنج و غم کا اظہار

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا مولانا سمیع الحق کی وفات پراظہار تعزیت 

موجودہ ملکی حالات میں ایسا سانحہ گھناؤنی سازش ہے :عبدالعلیم خان کا رنج و غم کا اظہار 

لاہور۔2نومبر :۔۔( )سینئروزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے جمیعت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے اور اُن کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعاء کی ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ مولانا سمیع الحق بزرگ سیاسی شخصیت اور عظیم مذہبی رہنما تھے جن کی اسلام اور ملکی سیاست کیلئے خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا،سینئر وزیر نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں ایسا سانحہ گہری سازش معلوم ہوتا ہے جس کا مقصد موجودہ حکومت کی راہ میں مشکلات پید ا کرنا اور لوگوں میں بے یقینی کو ہوا دینا ہے،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس صورتحال کے پیش نظر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ااور قومی سلامتی کو ہر شے پر مقدم رکھیں ،عبدالعلیم خان نے دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ مولانا سمیع الحق کو جوار رحمت میں جگہ دے اور اُن کے پسماندگان اور چاہنے والوں کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 3314 /گوھر/احسن 
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر 99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)

تبصرے