مسافر خانوں کی تعمیر کیلئے درختوں کی کٹائی پر سینئر وزیر کا نوٹس ،حکام سے رپورٹ طلب کر لی
سینئر وزیرکی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرزسے تجاوزات کے خاتمے کی تفصیلات مانگ لی گئیں
کس کس ضلع میں کتنی تجاوزات ہٹائی گئیں؟ محکمہ بلدیات نے 24ڈی سی صاحبان کوخط لکھ دیا
مسافر خانوں کی تعمیر کیلئے درختوں کی کٹائی پر سینئر وزیر کا نوٹس ،حکام سے رپورٹ طلب کر لی
لاہور۔10نومبر :۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی ہدایت پر صوبے بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں کیے گئے اب تک کے کام کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں اور محکمہ بلدیات نے صوبے کے 24ڈپٹی کمشنرز صاحبان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اینٹی اینکروچمنٹ کے تحت اب تک مکمل کی گئی مہم کے بارے میں بتایا جائے اور جہاں جہاں باقی ماندہ کام موجود ہے اُسے فوری طور پر مکمل کرنے کا لائحہ عمل بھی دیا جائے ،تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پرفارما بھی جاری کیا گیا ہے جس میں سرکاری زمینوں پر قائم کی گئی غیر قانونی عمارتوں کو گرانے ،ملبہ اٹھانے اور تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں کی جانے والی سرگرمیوں کی رپورٹ مانگی گئی ہے ،اس ضمن میں پنجاب حکومت کی سابقہ ہدایات پر قصور ، شیخوپورہ ،ننکانہ صاحب،جہلم ،گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، منڈی بہاؤ الدین ،اٹک ،فیصل آباد ،چنیوٹ اور مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنرز کی طرف سے بھیجی گئی رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ24ڈی سی صاحبان کو باور کرایا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر معاملے کی سنجیدگی کا نوٹس لیتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے کی مہم پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں ،خط میں کہا گیا ہے کہ یہ مہم کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کا اہم حصہ ہے اور ہر ضلع میں تجاوزات کے خاتمے کے بعدوہاں صفائی ستھرائی اور اسے خوبصورت بنانے کا عمل شروع ہونا ہے ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے شروع دن سے ہی تجاوزات کے خلاف اصولی اور دو ٹوک موقف اپنایا ہے کہ کسی غریب یا کچی آبادی کو نہیں چھیڑیں گے اور کسی با اثر اور قبضہ گروپ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے ،انہوں نے کہا کہ حکومتی اراضی پر قائم پلازے ،پیٹرول پمپ،شادی گھر اور بڑے کاروباری اداروں کو جانا ہوگا اور پنجاب حکومت کہیں بھی کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کرے گی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ کسی سیاسی وابستگی سے قطع نظر لاہور اور دوسرے شہروں میں سخت ترین مہم کو یقینی بنایا جا رہا ہے اورڈپٹی کمشنرز سے طلب کی جانے والی رپورٹ اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔
دریں اثناء سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے مسافر خانوں کی تعمیر کیلئے درختوں کی کٹائی کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے ،انہوں نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہکا ہک موجودہ حکومت کی پالیسی درخت لگانا ہے کاٹنا نہیں ،اگر کہیں ناجائز طور پر درخت کاٹے گئے ہیں تو ملوث اہلکاران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ کاٹے گئے ایک درخت کی جگہ10درخت لگائے جائیں اور آئندہ ایسی خلاف ورزی کا ارتکاب نہیں ہونا چاہیے ۔
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 3402 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکو مت پنجاب لاہور ۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں