صدر ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا ظہرانہ
پریس ریلیز
صدر ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا ظہرانہ
گورنر چوہدری محمد سرور ،نو منتخب سینیٹر سیمی ایزدی اور منزہ حسن کی شرکت
لاہور۔17نومبر :۔۔( )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنی رہائش گاہ پر ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، نو منتخب سینیٹر سیمی ایزدی، ممبر قومی اسمبلی منزہ حسن نے شرکت کی جبکہ صدر مملکت اور گورنر پنجاب کی بیگمات بھی موجود تھیں،سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے صدر مملکت عارف علوی کا استقبال کیا اور انہیں بطور صدر لاہور کے پہلے دورے کے موقع پر خوش آمدید کہا انہوں نے پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ ملک کی موجودہ سیاسی و عمومی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پنجاب سے دونوں نشستوں پر تحریک انصاف کے سینیٹرز کے انتخاب پر مسرت کا اظہار کیا گیا سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پنجاب میں 100روزہ پلان میں ہونے والی پیش رفت اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے بھی گفتگو کی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا سابق ایم پی اے شعیب صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں