عبدالعلیم خان کی رائزنگ سن انسٹی ٹیوٹ کیلئے مالی و دیگر امداد کی پیشکش ، پیٹرن کمیٹی کا اجلاس
خصوصی بچوں کیلئے ہم سب کو فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر شرکت کرنی چاہیے:سینئر وزیر پنجاب
عبدالعلیم خان کی رائزنگ سن انسٹی ٹیوٹ کیلئے مالی و دیگر امداد کی پیشکش ، پیٹرن کمیٹی کا اجلاس
سابق گورنر خالد مقبول ، تسنیم نورانی ، پرویز اے شاہد ، وقار الرحمان ،میاں محمد اسلم و دیگر کی شرکت
لاہور۔19نومبر :۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ خصوصی بچوں کیلئے ہم سب فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور انہیں معاشرے کا مفید حصہ بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ حکومتی سرگرمیوں کے علاوہ ہر شخص کو انفرادی اور اجتماعی طور پر ایسی کاوشوں میں ہاتھ بڑھانا چاہیے جن کا مقصد جسمانی یا ذہنی لحاظ سے پیچھے رہ جانے والے بچوں کو مدد فراہم کرنا ہو،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائزنگ سن انسٹی ٹیوٹ کے پیٹرنز کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر کیا جس کی صدارت سابق گورنر خالد مقبول کر رہے تھے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ دنیا بھر میں مذہب اور رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر ان سرگرمیوں کے لئے لوگ اپنی زندگیاں وقف کر دیتے ہیں اور مدر ٹریسا سے لے کر رتھ فاؤ تک ایسی شخصیات تاریخ کا خوبصورت باب ہیں جنہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے خود کو وقف کر دیا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ دنیا کے بڑے بڑے بزنس مین اپنی آمدن کا بڑا حصہ خیراتی مقصد کیلئے خرچ کرتے ہیں بل گیٹس اور دیگر شخصیات اس کی زندہ مثال ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام ہمیں زکوٰۃ سے لے کر صدقے تک اپنے مال میں سے خرچ کرنے کی رغبت دلاتا ہے ،انہوں نے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی طرف سے رائزنگ سن انسٹی ٹیوٹ کو ہر طرح کی مالی و دیگر مدد کا یقین دلایا ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ مغلپورہ میں قائم رانزنگ سن انسٹی ٹیوٹ کا یہ کیمپس سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اپنی جیب سے تعمیر کیا ہے جسے اُن کے والد محترم عبدالرحیم خان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ۔
رائزنگ سن انسٹی ٹیوٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سابق گورنر لیفٹیننٹ جنرل خالد مقبول نے ادارے کے جاری منصوبوں ،سوسائٹی کے فلاحی مقاصداور درپیش مسائل پر روشنی ڈالی جبکہ تسنیم نورانی ، پرویز اے شاہد ، رضوان اللہ خان ، میاں محمد اسلم ، جمیل قریشی ، وقار الرحمان اور دیگر ممبران نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے رائزنگ سن انسٹی ٹیوٹ کی ایک سالہ کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ۔
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 3508 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر 99201390 ہینڈ آؤٹ (اے )
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں