ٹریفک کی بحالی پر اطمینان کا اظہار،شہریوں کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے :عبدالعلیم خان
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خا ن نے 6گھنٹے تک سیف سٹی کنٹرول روم میں شہر کے حالات کا جائزہ لیا
ٹریفک کی بحالی پر اطمینان کا اظہار،شہریوں کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے :عبدالعلیم خان
لاہور۔2نومبر :۔۔( ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے مختلف علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا ،وہ 6گھنٹے سے زائد وہاں موجود رہے اور کیمروں کی مدد سے نگرانی کرتے رہے،سینئر وزیر نے شہر کے مختلف حصوں میں ٹریفک کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے مذہبی جذبات کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی سالمیت کی حفاظت بھی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ،انہوں نے کہا کہ ان حالات میں کسی شہری کو بھی کسی طور قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے اور صبر و تحمل کے ساتھ اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان جمعہ کی نماز کے فوراً بعد کنٹرول روم پہنچ گئے جہاں وہ رات دیر تک شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی رپورٹس اور صورتحال کا بغور جائزہ لیتے رہے ،اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب ،ہوم سیکرٹری ، آئی جی پولیس اور اعلیٰ پولیس افسران و انتظامی حکام بھی موجود تھے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں