روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کی نگرانی ہو گی ، شکائیت پرزونل آفیسر فارغ ہوگا
تمام ہسپتالوں کا ویسٹ ٹھکانے لگانے کیلئے مربوط پالیسی پر عمل ہو گا :عبدالعلیم خان
روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کی نگرانی ہو گی ، شکائیت پرزونل آفیسر فارغ ہوگا
نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں صفائی اور مزید کمپنیوں کو موقع دینے کیلئے کام شروع کیا جائے
لاہور۔25نومبر :۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں کے ویسٹ کو مستقل بنیادوں پر ٹھکانے لگانے کیلئے مربوط پالیسی پر عمل کو یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کیلئے عالمی کمپنیوں کو بی او ٹی کی بنیاد پر کنٹریکٹ دیے جائیں ،اسی طرح اپنا ویسٹ تلف نہ کرنے والے نجی ہسپتالوں کے خلاف کاروائی کی جائے،اس امر کا اظہار انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے کام کی نگرانی روزانہ کی بنیاد پر عمل میں لائی جائے گی اور جس علاقے سے شکائیت آئی وہاں کے زونل آفسر کو فارغ کر دیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق کے مطابق شہروں میں اکٹھا ہونے والے کوڑا کرکٹ کو 100فیصد اٹھانے کے انتظامات ہی موجود نہیں ہیں اس لیے لاہور میں مزید کمپنیوں کو موقع دینے کیلئے کام شروع کیا جائے تاکہ شہر کے باقی ماندہ علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا سکے ،سینئر وزیر نے نجی ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کیلئے بھی کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے نظام بنانے کا حکم دیا ،انہوں نے کہا کہ آئندہ گندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے لینڈ فل سائٹس نہیں بنائی جائیں گی بلکہ ری سائیکل یونٹ اور ایسے پلانٹ لگیں گے جن سے کار آمد اشیاء اور بجلی بنانے کا کام شروع ہو سکے ، عبدالعلیم خان نے محکمہ بلدیات کو 400ملین کے منصوبے پر تفصیلی پریزنٹیشن دینے کی ہدایت کی تاکہ اسے زیادہ سے زیادہ قابل عمل بنایا جا سکے ، انہوں نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کے ادارے سے ملتان میٹرو کی صفائی ستھرائی کا کام واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہر میں وہاں کے مقامی ادارے اپنا اپنا کام کریں ، انہوں نے ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو خود فیلڈ میں نکلنے اور بر وقت کوڑا کرکٹ اٹھانے کو یقینی بنانے کیلئے بھی ہدایات دیںِ ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے 3دن کے اندر کمپنیوں کو دی جانے والی ادائیگیوں ،کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے اخراجات ،مکینکل سویپنگ اور واشنگ کی تفصیلات طلب کر لیں ۔
اجلاس کو سیکرٹری بلدیات کیپٹن(ر) سیف انجم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ بلدیات میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے کئی ایک نئی پالیسیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں اور بالخصوص صفائی کے نظام کی جانچ پڑتال کیلئے فی کس شرح کے تعین کیلئے تھرڈ پارٹی کو ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ فرخ قیوم بٹ نے یقین دلایا کہ صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہو گی اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق شہریوں کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 3600 /گوھر /احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر 99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں