سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی تمام میونسپل کارپوریشنوں و ضلع کونسلوں کے عملے کی تربیت کی ہدایت
نئے بلدیاتی نظام سے پہلے محکمہ بلدیات کی بڑی تیاری ، مکمل ورکنگ اور سسٹم کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا
سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی تمام میونسپل کارپوریشنوں و ضلع کونسلوں کے عملے کی تربیت کی ہدایت
کمپیوٹرائزیشن نہ کرنے والے دفاتر کو فنڈز جاری نہیں ہوں گے ، فنانشل آڈٹ ماڈل بھی بنے گا
لاہور۔26نومبر:۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ سے پہلے تمام میونسپل کارپوریشنوں و ضلع کونسلوں کے عملے کی باقاعدہ تربیت اور اُن کی ورکنگ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ اٹک سے لے کر راجن پور تک ہر بلدیاتی دفتر کی ماہانہ وار کارکردگی کو کسی بھی وقت آن لائن چیک کیا جا سکے ، اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے بڑی تیاری کرتے ہوئے کام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں صوبے کی 30میونسپل کارپوریشنوں میں کمپیوٹرائزیشن مکمل کی جائے گی جس کیلئے وہاں کے عملے کی آن جاب ٹریننگ کے انتظامات بھی آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں ،ا س سلسلے میں منعقد ہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ بے ضابطگیوں اور کرپشن کی روک تھام کیلئے کمپیوٹرائزیشن کا عمل انتہائی معاون ثابت ہوگا اور دور دراز سے لے کر بڑے شہروں تک کسی بھی بلدیاتی ادارے کے اکاؤنٹس اور اخراجات کی تفصیل کو ڈبل چیک کیا جا سکے گا ،انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ بلدیات ہر میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے 2سال بعد تھرڈ پارٹی آڈٹ کو بھی یقینی بنائے ،اسی طرح ان ہاؤس اور محکمے کی طرف سے مربوط آڈٹ میکنزم کے ذریعے سخت مانیٹرنگ کی جائے تاکہ کرپشن پر زیرو ٹالرینس کو یقینی بنایا جا سکے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ کوئی بھی ایسا بلدیاتی ادارہ جو اپنی ورکنگ کو کمپیوٹرائزڈ نہیں کرے گا اُسے فنڈز جاری نہیں ہوں گے،انہوں نے آن لائن ٹیب سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کی تاکہ "ون کلک"کی بنیاد پر تمام تفصیلات کسی تاخیر کے بغیر سامنے آ سکیں ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ساری جدوجہد کرپشن کے خاتمے اور ملک میں صاف اور شفاف نظام متعارف کرانے کیلئے ہے اور اسی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے نئے بلدیاتی نظام کیلئے فول پروف سسٹم یقینی بنائیں گے تاکہ عوام کے پیسوں سے جمع ہونے والے ٹیکسوں کو صحیح طور پر استعمال میں لایا جا سکے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے سفارشات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور انشاء اللہ پنجاب کے عوام کو ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ شفاف اور بہتر نتائج کا حامل سسٹم ملے گا جس سے عام شہری کے بنیادی مسائل مقامی سطح پر ہی حل ہو سکیں گے۔
اجلاس کو سیکرٹری بلدیات کیپٹن(ر) سیف انجم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ محکمے کی طرف سے پہلے مرحلے میں30میونسپل کارپوریشنوں کے عملے کو آن جاب ٹریننگ دی جائے گی جبکہ مرحلہ وار 229بلدیاتی اداروں کی مربوط کمپیوٹرائزیشن کریں گے تاکہ کسی بھی دفتر میں ہونے والی ٹرانزیکشن ریکارڈ پر آ سکے،انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں بلدیاتی عملے کی تربیت کیلئے لاہور ملتان ،فیصل آباد اور راولپنڈی میں بندوبست کیا جائے گا جبکہ کمپیوٹرائزیشن کے بعد اعلیٰ افسران کہیں بھی اپنے دفتر میں اس ورکنگ تک رسائی حاصل کر سکیں گے ۔
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 3611 /گوھر /احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور۔فون نمبر 99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں