بلدیاتی بل آخری مرحلے میں ہے ، نئی حلقہ بندیاں ہوں گی ، پنچائت سسٹم حقیقی ترقی کا باعث ہو گا
نئے بلدیاتی نظام میں ہر شہر اور گاؤں کو آبادی کے لحاظ سے ترقیاتی فنڈز ملیں گے :سینئر وزیر پنجاب
بلدیاتی بل آخری مرحلے میں ہے ، نئی حلقہ بندیاں ہوں گی ، پنچائت سسٹم حقیقی ترقی کا باعث ہو گا
30فیصد فنڈ ان کونسلز کو جائے گا، نیا آڈٹ سسٹم تشکیل دیں گے،عبدالعلیم خان کی وفود سے گفتگو
لاہور۔28نومبر:۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام میں ہر شہر اور گاؤں کو فوکس کیا جائے گا جہاں آبادی کے لحاظ سے ترقیاتی فنڈز مختص ہوں گے اور روائتی نظام سے ہٹ کر ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور و ننکانہ صاحب کے اضلاع سے اہم شخصیات پر مشتمل وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں نئی حلقہ بندیاں ہوں گی ، بلدیاتی بل آخری مرحلے میں ہے ،ویلج اور نیبر ہڈ کونسلز میں مقامی شہریوں کو بھرپور نمائندگی دیں گے جبکہ پنچائت سسٹم دیہی علاقوں میں حقیقی ترقی کا باعث ہو گا ،انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کا 30فیصد فنڈان کونسلز کو جائے گا جبکہ گاؤں کی سطح پر بھی ترقیاتی منصوبے شروع ہوں گے، عبدالعلیم خان نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کو کامیاب بنانے کیلئے لوگوں کو اونر شپ دیں گے تاکہ اس نظام کو زیادہ سے زیادہ دیرپا بنایا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کیلئے کرپشن میں کمی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور اس مقصد کیلئے نیا آڈٹ سسٹم تشکیل دے رہے ہیں جبکہ بلدیاتی اداروں کی کمپیوٹرائزیشن اور عملے کی مناسب تربیت کا بھی بندوبست کیا جا رہا ہے ،سینئر وزیر نے کہا کہ گزشتہ3ماہ سے وہ بلدیاتی امور کیلئے سرگرم عمل ہیں اور مختلف اضلاع کے رہنماؤں سے مشاورت بھی اسی عمل کا حصہ ہے ،انہوں نے بالخصوص ضلع قصور میں بلدیاتی نمائندوں میں تحریک انصاف کی اکثریت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی انشاء اللہ پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ نے دانستہ طور پر پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو تباہ کیا اور شہباز شریف نے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھے تاکہ ایک ایک پائی پر خود قبضہ جما سکیں لیکن موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اختیارات کی نچلے درجے تک تقسیم چاہتی ہے جس کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے ۔
سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے بریگیڈئیر (ر) اعجاز علی شاہ ،ایم پی اے میاں عاطف ،مون خان ، ارشد ساہی اور قصور سے صوبائی وزیر کرنل ہاشم ڈوگر ،مسز مسعود بھٹی ،ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی ، راشد طفیل ، مقصود صابر انصاری ،سردار نادر ،محمد حسین ڈوگر،رانا محمد اسلم اور محمد اعظم شامل تھے جنہوں نے اپنے اپنے اضلاع کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی اور نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ،انہوں نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے ان تھک کاوشوں کو سراہا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 3660 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں