نئے بلدیاتی نظام سے کرپٹ عناصر خوفزدہ ہیں ،سسٹم تبدیل کرنے جا رہے ہیں :وفد سے گفتگو
پریس ریلیز
حقیقی اور ریکارڈ ترقی کریں گے ، عوام سے کیے ہوئے سارے وعدے یاد ہیں:عبدالعلیم خان
اقوام عالم ساتھ دے رہی ہیں ،عمران خان کی قیادت میں ہر شعبے میں ملک بھر میں انقلاب برپا ہو گا
نئے بلدیاتی نظام سے کرپٹ عناصر خوفزدہ ہیں ،سسٹم تبدیل کرنے جا رہے ہیں :وفد سے گفتگو
لاہور۔18نومبر:۔۔ ( ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوام سے کیے ہوئے سارے وعدے یاد ہیں انشاء اللہ حقیقی اور ریکارڈ ترقی کریں گے جس کا مکمل فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں اور معززین شہر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہر شعبے میں ملک بھر میں انقلاب برپا ہو گا جس کیلئے پہلے100روزہ پلان میں ترجیحات کا تعین آخری مراحل میں ہے ،انہوں نے کہا کہ زندگی کی بنیادی سہولتیں ہر شہری کا حق ہے جس کیلئے اب مزید تاخیر نہیں ہو گی ، سینئر وزیر نے کہا کہ مسلسل 10سال پنجاب پر حکمرانی کرنے والوں نے ترقی ومعکوس کا سفر کیا اور لوگوں سے پینے کے صاف پانی تک کی سہولت چھین لی ، انہوں نے کہا کہ لاہور جیسے شہر میں کسی ایک تعلیمی ادارے یا ہسپتا ل کا اضافہ نہیں کیا گیا بلکہ پہلے سے بنے ہوئے میاں میر ہسپتال کو بھی محض سیاسی مخالفت کی بناء پر فنکشنل نہیں کیا گیا جس کیلئے اب محکمہ صحت کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،عبدالعلیم خان نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ فرائض کا بھی خیال رکھیں اور حکومتی کاوشوں میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں ،انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے سفر میں ہر شہری کو ساتھ دینا ہوگا اور صفائی ستھرائی سے لے کر دیگر شہری سہولتوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے تاکہ سرکاری اقدامات کے زیادہ سے زیادہ بہتر نتائج سامنے آ سکیں ۔
اس موقع پرشہریوں نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو این اے 129اور پی پی157اور158کے مختلف علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پبلک سیکرٹریٹ میں واسا،سوئی گیس ، ایل ڈی اے، پی ایچ اے ،ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر شعبوں کیلئے علیحدہ علیحدہ کو آرڈینیٹرز مقرر کر دیے گئے ہیں جبکہ آنے والی تمام شکایات کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بھی مرتب کیا جا رہاہے ،سینئر وزیر نے کہا کہ عام شہری کے جائز مسائل حل نہ کرنے والے افسران کی باز پرس ہو گی البتہ شہریوں سے بھی توقع ہے کہ وہ غیر ضروری اور ناجائز درخواست بازی سے اجتناب کریں گے،عبدالعلیم خان نے 12ربیع الاول کے موقع پر محافل میلاد کا انعقاد کرنے اور عید میلاد النبی کی خوشیوں کو بھرپور طریقے سے منانے کی ہدایت کی اور پارٹی کارکنوں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ، سابق ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے پبلک سیکرٹریٹ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہفتے میں6دن یہ سیکرٹریٹ باقاعدہ طور پر کام کر رہا ہے جہاں روزانہ سینکڑوں شہریوں کی داد رسی کی جاتی ہے ۔ ***
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں