حکومت کی کامیابی سے خائف طاقتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی :سینئر وزیر کی گفتگو

وزیر اعظم کا دورہ چین ترقی و خوشحالی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا :عبدالعلیم خان 

پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام حتمی مرحلے میں داخل ، وزارت قانون نے کام شروع کر دیا 

حکومت کی کامیابی سے خائف طاقتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی :سینئر وزیر کی گفتگو

لاہور۔4نومبر :۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین ترقی و خوشحالی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد عمران خان اور اُن کی ٹیم کو پاکستان کے عظیم دوست ملک چین نے جن مثبت جذبات کا اظہار کیاہے وہ ساری قوم کیلئے کسی بڑی سے خوشخبری سے کم نہیں اور اس کے نتیجے میں انفرا سٹرکچر اور اہم قومی شعبوں میں نہ صرف فوری ریلیف حاصل ہوگا بلکہ سی پیک سمیت کئی ایک اہم منصوبوں کو مکمل کرنے میں بھی مدد حاصل ہو گی ،عبدالعلیم خان نے اپنے سیاسی دفتر میں لوگوں کے مسائل سننے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی ایک رکاوٹوں کے باوجود موجودہ حکومت ملک کو صحیح ٹریک پر ڈالنے کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے موجودہ ملکی قیادت نیک نیتی کے ساتھ سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ،سینئر وزیر نے بتایا کہ وزیر اعظم کی طرف سے اصولی منظور ی کے بعد پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کے خدو خال کو حتمی شکل دینے کیلئے وزارت قانون میں تیزی سے کام جاری ہے اوروزیر قانون کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی اپنی سفارشات تیار کررہی ہے ،انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے نئے بلدیاتی سسٹم کیلئے دو یا تین ماڈل تیار کیے جائیں گے جن میں سے ایک کو وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی میں بل کی شکل میں پیش کیا جائے گا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ صوبے کے بلدیاتی نمائندے مالیاتی اور انتظامی اعتبار سے با اختیار ہوں گے،میئر کا انتخاب ڈائریکٹ اور جماعتی بنیادوں پر ہوگا جبکہ تحصیل اور سٹی حکومتیں کام کریں گی ،انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے جان بوجھ کر بلدیاتی اداروں کو کمزور اور بے اختیار رکھا تاکہ نام نہاد خادم اعلیٰ تمام فنڈز خود استعما ل کر سکیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا اور ترقی یافتہ ملکوں کی طرز پر مضبوط بلدیاتی سسٹم متعارف کرائیں گے ۔
سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت عمران خان کے ویژن اور موجودہ حکومت کی کامیابی سے خائف بعض عناصر مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں اور وہ ہر قیمت پر تحریک انصاف کو ناکام دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ایسی طاقتوں کو 5سال انتظار کرنا ہوگا انہیں عوام گھاس نہیں ڈالیں گے اور انشاء اللہ جلد ہی موجودہ حکومت اپنے 100روزہ پلان کی کامیابی کے ساتھ احسن انداز میں ٹیک آف کرے گی ۔
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 3327 /گوھر/احسن 
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر 99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)

تبصرے