6سال بعد بھی پارکنگ کا متروک نظام رائج ہے ، ہر تین ماہ بعد کارکردگی کی مانیٹرنگ ہوگی
سینئر وزیر کے لاہور پارکنگ کمپنی کی کارکردگی پر تحفظات ،بہترورکنگ کیلئے نیا پلان طلب کر لیا
6سال بعد بھی پارکنگ کا متروک نظام رائج ہے ، ہر تین ماہ بعد کارکردگی کی مانیٹرنگ ہوگی
پارکنگ کمپنی فنڈز جنریٹ کرے ، مختلف علاقوں کیلئے مختلف ریٹ ہونے چاہئیں :عبدالعلیم خان
لاہور۔27دسمبر :۔۔( ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے لاہور پارکنگ کمپنی کی کارکردگی کو ناقص قرار دیتے ہوئے اُس پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ بہتر ورکنگ کو یقینی بنانے کیلئے جلد ازجلد نیا پلان سامنے لائے اگر عوامی مفاد میں نہ ہوا اور کارکردگی تسلی بخش نہ ہو سکی تو اس کمپنی کو بند کر دیں گے ،آج یہاں کمپنی کے اعلیٰ سطحی بریفنگ اجلاس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پارکنگ کمپنی کے قیام کے6سال بعد بھی وہی متروک نظام رائج ہے کہیں پارکنگ میٹر نظر نہیں آتے،عوام ہرگز مطمئن نہیں اور اب ایسے نہیں چلے گا ،سینئر وزیرنے کہا کہ 56کمپنیوں کے بوجھ اور طعنے کے ساتھ نہیں چل سکتے ان کمپنیوں کو اپنے فنڈز خود جنریٹ کرنے ہونگے نہ تو انہیں حکومت پر بوجھ بنایا جا سکتا ہے اور نہ ہی ان کے قیام کا مقصد لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارکنگ کمپنی سمیت یہ ادارے سیاسی مداخلت کے باعث چند مخصوص عناصر کی جیبیں بھر رہے ہیں جس کا پنجاب حکومت اور صوبے کے عوام کو ہر گز کوئی فائدہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ صرف لاہور شہر کی پارکنگ سے ماہانہ ایک کروڑ روپے اکٹھے ہو سکتے ہیں جنہیں چند مخصوص عناصر خرد برد کر رہے ہیں ،سینئر وزیر نے کمپنی کو ٹارگٹ دیا کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے نیا بزنس پلان تیار کرے جس کی ہر 3ماہ کے بعد مانیٹرنگ عمل میں لائی جائے گی اور وہ خود اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ کمپنی کے قواعدو ضوابط کے مطابق جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظام پر عمل ہو رہا ہے ، انہوں نے پارکنگ کمپنی کی نئی انتظامیہ کے مینجنگ ڈائریکٹر سید قلب عباس اور دیگر افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں کیلئے وہاں کی آبادی کے معیار زندگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے مختلف ریٹس متعارف کرائیں ،اسی طرح اتوار بازار ،کرکٹ میچز اور اہم عوامی تقریبات و تہوار کے موقع پر مفت پارکنگ متعارف کرائیں ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ بد قسمتی سے سابقہ حکومت نے کمپنیوں کا نظام متعارف کرا کر کرپشن اور اقربا پروری کے نئے دروازے کھولے اور پہلے سے موجود محکموں کے متوازی کمپنیوں کا اجراء کر کے قومی خزانے پر ناروا بوجھ ڈالا ،سینئر وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر کمپنی کا نئے سرے سے جائزہ لے گی اور اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی ،سپیشل سیکرٹری بلدیات مختار احمد نول ،پارکنگ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر سید قلب عباس ،جنرل مینجر برگیڈئیر سرفراز اور مینجر فنانس آغامامون نے کمپنی کے معاملات پر بریفنگ دی اور سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق ایک ہفتے میں نئے پلان کے ساتھ دوبارہ بریفنگ کا یقین دلایا ۔
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 4005 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں