گلستان کالونی میں نئے پارک کی منظوری ، ترقیاتی کام ہونے پر تہنیتی بینرز لگ گئے

پریس ریلیز

لاہور کینٹ میں ترقیاتی کاموں پر علاقہ مکینوں کا سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے اظہار تشکر 

بجلی ،سوئی گیس اور سیوریج کے مسائل حل ہوئے ، مقامی سماجی رہنماؤں کا اظہار خیال 

گلستان کالونی میں نئے پارک کی منظوری ، ترقیاتی کام ہونے پر تہنیتی بینرز لگ گئے

لاہور۔2دسمبر :۔۔( ) لاہور کینٹونمنٹ بورڈ کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے آغاز پر سماجی و شہری تنظیموں ، مقامی رہنماؤں اور مختلف اہم شخصیات کی طرف سے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جگہ جگہ تہنیتی بینرز لگ گئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق لاہور کینٹ کی وارڈ 5،مین بازار ،میاں میراور ملحقہ علاقوں میں بجلی ،سوئی گیس ،سیوریج اور دیگر شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان علاقوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور فوری طور پر وہاں کے مکینوں کو کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت ریلیف مہیا کیا جائے جس کے بعد ان علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا گیا اور وہاں حمزہ لودھی ، حافظ عامر مغل ، محمد علی ، شیخ نفیس احمد ، عمیر ہارون ،طارق رحمان اور محمد حسن نے گلستان کالونی گول چکر کے مقام پر نئے پارک کی منظوری اور تزئین و آرائش کے کام پر سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا دلی طور پر شکریہ ادا کیا ہے اور اسے علاقے کیلئے انتہائی اہم قدم قرار دیا ہے ،لوگوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لاہور کینٹ کے علاقوں کو نظر انداز کیا جس کے نتیجے میں یہاں کا صفائی ستھرائی کا نظام بری طرح برہم ہوا ،انہوں نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کاگہری دلچسپی لینے اور معاملے کے عملی حل میں معاونت کرنے پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے سابقہ دور وزارت کی یاد تازہ کر دی ہے ،ہر شہری اُن کیلئے دعا گو ہے اور صفائی ستھرائی سے لے کر لوگوں کے مقامی مسائل کے حل میں جس سرعت کے ساتھ کاروائی ہوئی ہے شہریوں کو اُس پر خوشگوار حیرت ہے ،اس موقع پر مختلف شہری اداروں کی طر ف سے سیوریج کے پائپ ڈالے گئے ،جگہ جگہ پیچ ورک ہوا اور گیس کے پائیپوں کی تبدیلی ،کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام ہوتا دیکھ کر نوجوانوں نے عبدالعلیم خان کے حق میں زبردست نعرے لگائے ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ سابق ایم پی اے اور اس علاقے سے کو آرڈینیٹر محمد شعیب صدیقی اس تمام ترقیاتی کام کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

تبصرے