سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا نئے سال کی آمد پر پی آئی سی کا دورہ ، بچوں میں تحائف کی تقسیم

2018کرپٹ حکمرانوں سے نجات جبکہ 2019خوشحالی کا سال ہے:عبدالعلیم خان

کرپٹ نظام کے خلاف عمران خان نے تاریخی کامیابی حاصل کی ،امیدیں پوری کرینگے

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا نئے سال کی آمد پر پی آئی سی کا دورہ ، بچوں میں تحائف کی تقسیم

لاہور۔31دسمبر:۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 2018کرپٹ حکمرانوں سے نجات کا سال تھا جبکہ 2019ملک گیر تبدیلی ،مثبت امیدوں اور خوشحالی کا سال ہو گا، انہوں نے کہا کہ70برسوں سے جاری کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خلاف عملی جدوجہد کر کے عمران خان نے جو کامیابی حاصل کی ہے وہ ہماری ملکی سیاسی تاریخ کا سنہرہ باب ہے ، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوامی امنگیں پوری کریں گے اور لوگوں کی موجودہ حکومت سے وابستہ تمام توقعات پر پورا اتریں گے ،عبدالعلیم خان نے نئے سال کے موقع پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے زیر علاج بچوں کی خیریت دریافت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے اُن میں تحائف تقسیم کیے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے بچوں سے کہا کہ وہ عزم اور ہمت کے ساتھ اس بیماری کا مقابلہ کریں اور اللہ تعالیٰ سے اس آزمائش پر پورا اترنے کی دعاء بھی کریں ،انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی نوجوانی میں ہی کینسر جیسے مرض کا سامنا تھااور اللہ تعالیٰ کی خاص مہربانی سے شفا یاب ہوئے ۔
عبدالعلیم خان نے ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے 100دنوں میں ہوم ورک مکمل کر لیا اب عملی پیش رفت اور آگے بڑھنے کا وقت ہے انشاء اللہ عوام بھی تبدیلی کے سفر میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے ،انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت تھی جس کیلئے درست سمت میں کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اوروزیر اعظم عمران خان کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر پیش رفت جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کیلئے خصوصی منصوبے بنا رہی ہے اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے ،عبدالعلیم خان نے نوجوانوں سے بھی کہا کہ وہ قومی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے آگے آئیں اور نئے پاکستان کی تشکیل میں عمران خان کا دست و بازو بنیں ،اس موقع پر سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور وہاں زیر علاج مریضوں سے بات چیت کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔






بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ4091 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)

تبصرے