سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا معروف اداکار علی اعجاز کے انتقال پر اظہار افسوس

پریس ریلیز

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا معروف اداکار علی اعجاز کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور۔18دسمبر:۔۔( ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے معروف اداکار علی اعجاز کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علی اعجاز کی اداکاری کی شعبے میں خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی ،انہوں نے فلم کے علاوہ ڈرامے کے ذریعے معاشرتی اصلاح اور لوگوں کو مثبت پیغام دینے کیلئے گرا ں قدر کام کیا ،عبدالعلیم خان نے دعاء کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔

تبصرے