" زیرو ٹالرینس" کے ساتھ تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی:سینئر وزیر کا اعلان

پنجاب بھر میں شہروں کے علاوہ دیہی علاقوں کیلئے بھی صفائی کا نیا میکنزم لا رہے ہیں 

" زیرو ٹالرینس" کے ساتھ تجاوزات کے خلاف مہم جاری رہے گی:سینئر وزیر کا اعلان

نواز اور زرداری کا ملنا خوشی کی بات : مزید ایکسپوز ہوں گے : عبدالعلیم خان کی گفتگو

لاہور۔21دسمبر:۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں شہروں کے علاوہ دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی کیلئے بھی نیا میکنزم لا رہے ہیں گردوپیش کو صاف ستھرا رکھنا اور ماحول کو خوبصورت بنانا حکومت کے علاوہ ہم سب کی انفرادی و اجتماعی ذمہ داری ہے جس کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ضرور ادا کرنا چاہیے،عبدالعلیم خان نے ان خیالات کا اظہار جام شیریں پارک کے گردو پیش گرین بیلٹ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اُن کا کہنا تھا کہ صوبے میں تجاوزات کے خلاف"زیرو ٹالرینس"کے ساتھ جاری مہم کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور عمران خان کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کسی اقدام سے گریز نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے اور ہم سب نے مل کر اس کو سنوارنا ہے ،سینئر وزیر نے مخیر حضرات پر زور دیا کہ وہ صفائی ستھرائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور قرشی فاؤنڈیشن کی طرح ایسی سرگرمیوں کی سرپرستی کریں جن سے شہریوں کو صحت مندانہ ماحول میسر آ سکے ،عبدالعلیم خان نے جام شیریں پارک کے انتظام و انصرام میں قرشی فاؤنڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔
اس موقع پر میڈیا سے سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کا ملنا خوشی کی بات ہو گی تاکہ یہ پاکستانی عوام کے سامنے مزید ایکسپوز ہو سکیں ،چور اور ڈاکو کل بھی اکٹھے تھے اور آئندہ بھی اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کی ناکام کوشش کرنے میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملا سکتے ہیں ،ایک سوال کے جواب پر عبدالعلیم خان نے کہا کہ سارا گاؤں بھی مر گیا تو پیپلز پارٹی کی باری نہیں آئے گی، ملک کا مال لوٹ کر بیرون ملک تجوریاں بھرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،عمران خان اور اُن کی ٹیم نے الیکشن ہی ان چوروں کے خلاف لڑا تھا اور وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا نہ اُن کے خاندان نے سیاست میں آنا ہے اور نہ ہی انہوں نے اربوں کھربوں لوٹ کر باہر بھیجنے ہیں ،40سال سے ملک کو لوٹنے والوں کا ضرور احتساب ہوگا اور قومی مجرموں کو اپنا انجام بھگتنا ہوگا ،عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ نیب چیئرمین کا انتخاب پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا مشترکہ تھا جس پر آج اعتراض کیوں کر ہو سکتا ہے؟انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے عوامی خدمت کے عظیم مشن کو مکمل کرے گی اور انتخابات میں کیے ہوئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے ۔























بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ3948 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)

تبصرے