عمران خان احتساب کے وعدے پر عمل کر رہے ہیں ، "کرپشن کلب"شیروشکر ہو رہا ہے

پریس ریلیز

نیا پاکستان قائد اعظم کے ارشادات کے مطابق سب کو یکساں حقوق دے گا :عبدالعلیم خان 

عمران خان احتساب کے وعدے پر عمل کر رہے ہیں ، "کرپشن کلب"شیروشکر ہو رہا ہے 

سینئر وزیر پنجاب کی لاہور میں یوم قائد اعظم اور کرسمس کی تقریبات میں شرکت و خطاب 

لاہور۔25دسمبر :۔۔( ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح کے ارشادات کے مطابق تمام شہریوں کو یکساں حقوق کی ضمانت دے گا ،بانی پاکستان کی جماعت کا نام لے کر حکومت کرنے والوں نے عوام کو کرپشن ، مہنگائی ،بے روزگاری اور بد امنی کے سوا کچھ نہیں دیا ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان احتساب کے وعدے پرعمل پیرا ہیں اور وہ کبھی بھی کسی کے دباؤمیں نہیں آئیں گے ،ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے این اے128اور پی پی157میں مختلف مقامات پر یوم قائد اعظم او ر کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ 70برس گزر جانے کے باوجود وطن عزیز کو اُن اصولوں پر نہیں چلایا جا سکا جن کا بانی پاکستان نے اپنے خطابات میں ذکر کیا تھا اسی وجہ سے آج پاکستان مالیاتی ،انتظامی اور سیاسی اعتبار سے پولورائزیشن کا شکا ر ہے ،چور شور مچا رہے ہیں اور ایک دوسرے کی کرپشن کو چھپانے کیلئے اپنی سیاسی چادر کا سہارالینے کی سازش کر رہے ہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ3دہائیوں تک اقتدار کے مزے لوٹنے والے"کرپشن کلب "کے ممبران آج ڈھٹائی کے ساتھ دوبارہ شیرو شکر ہونے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اصل مقابلہ بڑے سے بڑا چوراور لٹیرا ہونے کا ہے ،قوم فیصلہ نہیں کر پا رہی ہے کہ پہلی پوزیشن نواز شریف کو دینے ہے کہ زرداری کو ،عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ بانی پاکستان کا یوم ولادت ہم سب سے تقاضا کرتا ہے کہ اُن کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے عہد کی تجدید کریں اور کرپشن سے پاک نئے پاکستان کی تعمیر میں اپنا انفرادی و اجتماعی کردار ادا کریں ۔
سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے لاہور کینٹ میں کرسمس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسیحی بھائیوں کو اس بڑے دن کی مبارکباد دی ،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے تمام پیغمبران کی تعلیم امن و سلامتی اور ایک دوسرے کی فلاح و بہبود ہے ،عبدالعلیم خان نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں عیسائی بھائیوں کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ،اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عامر خلیل ،حامد سرور نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیے جبکہ سابق ایم پی اے شعیب صدیقی اور راجہ عابد ضیاء ،شیخ بلال محمود ،شانی بٹ،حسن رضا نقوی اور راجہ جاوید بھی موجود تھے جبکہ عبدالعلیم خان نے الفیصل ٹاؤن ،جوڑے پل،صدر اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا ۔


تبصرے