یوتھ ہماری اولین ترجیح ہے ،نئی نسل کو کھیلوں کی سہولتیں دیں گے :جوڈو کراٹے کلب سے خطاب
ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ، نیا بلدیاتی نظام انقلاب کی دستک ہوگا:عبدالعلیم خان
نواز لیگ نے کمیشن کی خاطر من پسند منصوبے شروع کیے ، ناکامیاں واضح ہو چکی ہیں
یوتھ ہماری اولین ترجیح ہے ،نئی نسل کو کھیلوں کی سہولتیں دیں گے :جوڈو کراٹے کلب سے خطاب
لاہور۔23دسمبر :۔۔( ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک بھر میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے اور بالخصوص پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام انقلاب کی دستک ثابت ہوگا ، انہوں نے کہا کہ دنیا کے اہم ممالک کا پاکستان پر اعتماد میں اضافہ درحقیقت موجودہ حکومت کی کامیابی ہے جس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں میر لاہور کینٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ محض تشہیری مہم اور پراپیگنڈہ کی بنیاد پر کام کرنے والی نواز لیگ نے صرف من پسند علاقوں میں ایسے منصوبے شروع کیے جہاں سے انہیں بھاری کمیشن حاصل ہونا تھی ، انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین سمیت ماضی کی حکومت کے ادھورے منصوبے اُن حکمرانوں کی ناکامی ثابت کرنے کیلئے کافی ہیں جنہوں نے عوام کو تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی کی بجائے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا ، سینئر وزیر نے کہا کہ میاں صاحبان کی شاہ خرچیوں کے باعث وفاق اور پنجاب مالی لحاظ سے دیوالیہ ہونے کے قریب تھا جس کے باعث ہمیں اپنے سالانہ ترقیاتی پروگرام کو کم کرنا پڑا ہے ،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود موجودہ حکومت نئے عزم اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھے گی اور انشاء اللہ عوام کی ہر توقع پوری کریں گے ۔
سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے لاہور کینٹ میں جوڈو کراٹے کلب میں بچوں کی پرفارمنس دیکھی اور اُن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو کھیلوں کی بہترسے بہتر سہولتیں مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ جسمانی لحاظ سے صحت مند نوجوان ہی معاشرے کا مفید اور کارگر حصہ ثابت ہو سکتے ہیں ،سینئر وزیر نے کہا کہ تمام شہروں میں نجی سطح پر کھیلوں کی کلب بننے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل ہو سکیں ،اس موقع پر عبدالعلیم خان نے میاں میر اور لاہور کینٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور لوگوں سے اُن کے مسائل معلوم کرنے کے علاوہ مختلف ترقیاتی کاموں اور منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا ،شہریوں نے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کی طرف سے میاں میر میں فری ڈسپنسری کے قیام پر شکریہ ادا کیا جبکہ الاول خان ایڈووکیٹ ،راجہ شبیر ، طالب اعوان ، ریاض گجر ، کالا گجر ،حاجی ظفر اقبال جتالہ،ملک تاج ، لتا شاہ،اصغر شاہ اور شعیب خان بھی موجودتھے ۔
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ3962 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں