محکمہ بلدیات اور ضلعی انتظامیہ کرسمس بازاروں کیلئے فوری اقدامات کریں ،رعائتی سٹالز لگائے جائیں

سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی لاہور و دیگر شہروں میں کرسمس پر خصوصی بازاروں کے انعقاد کی ہدایت

محکمہ بلدیات اور ضلعی انتظامیہ کرسمس بازاروں کیلئے فوری اقدامات کریں ،رعائتی سٹالز لگائے جائیں

لاہور۔20دسمبر :۔۔( ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کرسمس کے موقع پر لاہور و دیگر شہروں میں خصوصی بازاروں کے انعقاد کی ہدایت کی ہے اور محکمہ بلدیات اور ضلعی انتظامیہ کو اس سلسلے میں فوری اقدامات کیلئے کہا گیا ہے ، عبدالعلیم خان نے لاہور میں یوحنا آباد ،ٹاؤن شپ اور دیگر علاقوں میں بازار لگانے اور وہاں خصوصی رعائتی سٹالز کے ذریعے مسیحی بھائیوں کو سہولتیں بہم پہنچانے کے احکامات جاری کیے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں لہذا ان بازارو ں کو25دسمبر تک جاری رکھا جائے جہاں ضلعی انتظامیہ عارضی دکانوں کیلئے مفت جگہ فراہم کرے گی اور شہریوں کو روزمرہ کے استعمال اور کپڑوں سمیت دیگر اشیاء مہیا ہوں گی ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے لاہور کے علاوہ صوبے کے دیگر شہروں میں بھی ایسے ہی کرسمس بازارلگانے کی ہدایت کی ہے جس میں محکمہ بلدیات پنجاب بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔



بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ3937 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)


تبصرے