پنجاب کے36اضلاع میں ماڈل قبرستانوں کیلئے جگہ مختص ہو چکی :سینئر وزیر عبدالعلیم خان


پنجاب کے36اضلاع میں ماڈل قبرستانوں کیلئے جگہ مختص ہو چکی :سینئر وزیر عبدالعلیم خان

عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی میں تمام سوالوں کے خندہ پیشانی سے جواب دیے

نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی اسد علی کھوکھر کی سینئر وزیرپنجاب سے خصوصی ملاقات 

لاہور۔7جنوری :۔۔( )سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوبے کے تمام36اضلاع میں ماڈل قبرستان کیلئے جگہ مختص کر دی ہے اور جیسے ہی فنڈز میسر ہوئے ہر ضلع میں قبرستانوں کی تعمیر کا بھی آغاز کر دیا جائے گا،عبدالعلیم خان نے کہا کہ نجی طور پر زمین خرید کر ایسے قبرستان کی تعمیر انتہائی مشکل ہے کیونکہ اتنے فنڈز موجود نہیں ، وزیر بلدیات نے پنجاب اسمبلی میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایک قبرستان کی چار دیواری اور دیگر سہولتوں پر 18سے20کروڑ روپے لاگت آتی ہے اور ضلع کو ترجیحی بنیادوں پر ضرورت کے مطابق قبرستان کی تعمیر کیلئے منتخب کیا جا ئے گا ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اس امر کابھی اعتراف کیا کہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں قبرستان کے مسائل درپیش ہیں جن کے حل کیلئے محکمہ بلدیات ضرور اپنا موثر کردار اد ا کرے گا ۔
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی میں مختلف سوالوں کے جواب انتہائی خندہ پیشانی سے دیے اور ایک سوال کے جواب میں حزب اختلاف کے رکن اسمبلی کے موقف کو درست تسلیم کیا اور محکمہ بلدیات کی طرف سے دوبارہ جواب حاصل کرنے کا کہا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے کے فوراً بعد اپنی ترجیحات کا واضح تعین کیا ہے اور تمام شہروں میں محکمہ بلدیات کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔
ٍ سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے پنجاب اسمبلی پی پی168سے پی ٹی آئی کے نو منتخب رکن ملک اسد علی کھوکھرنے خصوصی طور پر ملاقات کی ،عبدالعلیم خان نے اسد علی کھوکھر کو پنجاب اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔


بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ67 /گوھر/احسن 
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)

تبصرے