پنجاب کیلئے ویلج کونسلز اور نیبر ہڈ کونسلز کا نیا بلدیاتی نظام وضع کر رہے ہیں :سینئر وزیر

بین الصوبائی بلدیاتی اجلاس 17جنوری کو لاہور میں ہوگا،سینئر وزیر نے منظوری دے دی 

اجلاس میں سابقہ بلدیاتی نظام کے علاوہ مجوزہ سسٹم پر غور وخوض ہوگا :عبدالعلیم خان 

پنجاب کیلئے ویلج کونسلز اور نیبر ہڈ کونسلز کا نیا بلدیاتی نظام وضع کر رہے ہیں :سینئر وزیر

لاہور۔10جنوری:۔۔( )چاروں صوبوں کے بلدیات کے محکموں کا بین الصوبائی بلدیاتی اجلاس17جنوری کو لاہور میں منعقد ہوگا جس کیلئے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے اورمحکمہ بلدیات پنجاب کو اس سلسلے میں ضروری انتظامات کی ہدایت کر دی ہے ،تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں تمام صوبوں کے بلدیاتی وزراء و سیکرٹری صاحبان شرکت کرینگے جبکہ بلدیات کے علاوہ خزانے اور منصوبہ بندی و ترقیات کے سینئر افسران بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے ،اس اجلاس میں2013سے2018تک بلدیات کے شعبے میں مختلف صوبوں کے تجربات زیر بحث آئیں گے ۔
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بین الصوبائی بلدیاتی اجلاس میں پنجاب کے مجوزہ بلدیاتی نظام کے خدو خال سامنے رکھیں گے اور اس پر دوسرے صوبوں کی رائے لی جائے گی ، انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ پنجاب کے صوبے میں ویلج کونسلز اور نیبر ہڈ کونسلز کا نیا نظام وضع کیا جا رہا ہے جسے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے کی توقع ہے ، انہوں نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام صوبے کے عوام کو مقامی سطح پر نمائندگی دلانے ،اُن کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل میں کلیدی کردار ادا کرے گا،انہوں نے بتایا کہ 17جنوری کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے علاوہ وفاق کے نمائندے بھی شریک ہوں گے جبکہ یو این ڈی پی اور جی ٹی زی کے ادارے بھی اس اجلاس میں معاونت کریں گے ۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ 17جنوری کو لاہور میں ہونے والا بین الصوبائی بلدیاتی اجلاس اپنی نوعیت کاپانچواں اجلاس ہوگا جبکہ اس سے پہلے کے پی کے حکومت نے بھی ایسا ہی اجلاس دسمبر2017میں منعقد کیا تھا، لاہور میں ہونے والے اس بین الصوبائی بلدیاتی اجلاس کیلئے ڈائریکٹر جنرل اینڈ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمود جاوید بھٹی کو فوکل پرسن نامزد کر دیاگیا ہے ،یہ اجلاس 90شاہرائے قائد اعظم پر ہوگا جس کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 






بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 108 /گوھر/احسن 
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)

تبصرے