رانا اعجاز احمد اعلیٰ خصوصیات کے حامل اور معروف قانون دان تھے:عبدالعلیم خان

پریس ریلیز

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی سابق صوبائی وزیر مرحوم رانا اعجاز احمد کی رہائشگاہ آمد

رانا اعجاز احمد اعلیٰ خصوصیات کے حامل اور معروف قانون دان تھے:عبدالعلیم خان

لاہور۔13جنوری :۔۔۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان ڈیفنس میں سابق صوبائی وزیر مرحوم رانا اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ کی رہائشگاہ پر گئے اور اُن کے صاحبزادوں سے اُن کی وفات پر دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ، عبدالعلیم خان نے مرحوم کی سیاسی ،سماجی اور قانو ن کے شعبوں میں خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ،انہوں نے کہا کہ رانا اعجاز احمد ایڈووکیٹ اعلیٰ خصوصیات کے حامل اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے معروف قانون دان تھے جن کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا ،عبدالعلیم خان نے مرحوم رانا اعجاز احمد ایڈووکیٹ کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔







تبصرے