وزیر اعلیٰ کے دورہ گوجرانوالہ کا فالو اپ اجلاس ، تحفظات کا فوری ازالہ کرنے کیلئے حکمت عملی وضع

محنتی افسران کا فقدان : مسائل کے حل کیلئے وسائل دینگے اور کام بھی لینگے :عبدالعلیم خان

توقعات پر پور اا ترنا ہوگا ، 100فیصدکام چاہیے:سینئر وزیر کی گوجرانوالہ کی انتظامیہ کو ہدایت

وزیر اعلیٰ کے دورہ گوجرانوالہ کا فالو اپ اجلاس ، تحفظات کا فوری ازالہ کرنے کیلئے حکمت عملی وضع

لاہور۔14جنوری :۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ہر شعبے میں پرفارمنس دکھانے کیلئے اہل اور محنتی افسران کا فقدان ہے ،انہوں نے کہا کہ لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مزید انتظار نہیں کیا جا سکتا ،پنجاب حکومت وسائل دے گی اور کام بھی لیں گے ، اس امر کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حالیہ دورہ گوجرانوالہ کے سلسلے میں منعقدہ فالو اپ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا عبدالعلیم خان نے کہا کہ صفائی ستھرائی سمیت گوجرانوالہ کے حالات تسلی بخش نہیں تھے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے تحفظات کا فوری طور پرازالہ کرنا ہوگا ،انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو2ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے گوجرانوالہ کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ادارے کی انتظامیہ کی تبدیلی کی منظوری دی اور کمشنر کو چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر کو ایم ڈی کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 90فیصد نہیں100فیصد نتائج چاہئیں جن کیلئے دن رات کام کرنا ہوگا ، انہوں نے ضلع گوجرانوالہ کو ویسٹ ٹو انرجی کے منصوبوں میں شامل کرنے کی ہدایت کی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام وسائل فوری طور پر برؤئے کار لائے جائیں اور جگہ کے حصول سے لے کر انفرا سٹرکچر کی فراہمی کیلئے جلد ازجلد کام مکمل ہونا چاہیے،سینئر وزیر نے گوجرانوالہ کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں ،انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف مہم میں واگزار کرائی جانے والی سرکاری اراضی کو بھی عوامی فلاحی منصوبوں کیلئے استعمال میں لایا جائے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ وہ 2ہفتے بعد خود گوجرانوالہ کا دورہ کریں گے اور بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات کا خود جائزہ لیں گے ،انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پچھلی حکومت نے گوجرانوالہ میں بھی چند سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ بنیادی مسائل پر توجہ دینے کی زحمت نہیں کی اور آج صورتحال اس قدر خراب ہے کہ کسی شہریوں کیلئے مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہے اور گزشتہ10برسوں سے التوا میں پڑے ہوئے مسائل موجودہ حکومت کو حل کر نے پڑ رہے ہیں ،انہوں نے خالی آسامیوں پر دیانتدار اور فرض شناس افسران کی تقرری کا حکم دیا ۔ 
اجلاس میں سیکرٹری بلدیات پنجاب کیپٹن (ر) سیف انجم ، کمشنر گوجرانوالہ اسداللہ فیض اور ڈپٹی کمشنر سیدہ کنول بتول اور دیگر افسران نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوجرانوالہ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی نا گفتہ بہہ تھی جس کی اصل وجہ ماضی میں کسی موثر منصوبہ بندی کا نہ ہونا اور مسائل کو التوا میں رکھنا تھا ،انہوں نے سینئر وزیر کو یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں واضح بہتری دیکھنے کو ملے گی اور ان کی ہدایات کی روشنی میں دیے گئے اہداف حاصل کر لیے جائیں گے ۔




بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 141 /گوھر/احسن 
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)

تبصرے