سرکاری افسران موثر حکمت عملی کے ساتھ کام کریں ، عوامی شکایات کا خاتمہ ہونا چاہیے

سینئر وزیرپنجاب کی زیر صدارت آئندہ سہ ماہی کی موثر منصوبہ بندی اورمحکموں کا جائزہ اجلاس 

سرکاری افسران موثر حکمت عملی کے ساتھ کام کریں ، عوامی شکایات کا خاتمہ ہونا چاہیے

غیر مقبول فیصلوں سے عام آدمی پر بوجھ کے اثرات ختم کرنا ہوں گے :عبدالعلیم خان 

لاہور۔16جنوری:۔۔( ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر رواں سہ ماہی کیلئے سرکاری محکموں کے جائزہ اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت آج پہلے مرحلے میں 5صوبائی محکموں کے وزراء اور سیکرٹری صاحبان کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں زراعت ، آبپاشی ، خوراک ، لائیو سٹاک اور جنگلات کے محکمے شامل تھے ،اجلاس میں گزشتہ4ماہ کی کارکردگی اور آئندہ3ماہ کی منصوبہ بندی زیر بحث آئی اور ان محکموں کی پرفارمنس میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز پر غور و خوض کیا گیا اور وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں موثر اور مضبوط پالیسیوں کی تشکیل اور اُن پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ لانگ اور شارٹ ٹرم پلاننگ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا اور بہتری اور تبدیلی لانے کے ساتھ ساتھ اُن کے مثبت اثرات بھی عوام تک پہنچانا ہوں گے ۔
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے اجلاس میں سرکاری افسران سے کہا کہ وہ موجودہ حکومت کے نئے ویژن کے مطابق ایسے اہداف کا تعین کریں جنہیں رواں سال 31مارچ تک مکمل کیا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ70سال سے جاری گھسی پٹی پالیسیوں میں تبدیلی لانا ہوگی اور مالی مشکلات کے باوجود ہر شعبے میں ایسی پالیسیوں کو متعارف کرانا ہوگا جن سے عملی نتائج میں بہتری لائی جا سکے ، سینئر وزیر نے کہا کہ عام آدمی کو موجودہ حکومت سے بڑی توقعات وابستہ ہیں، مسائل بہت زیادہ ہیں جن کے حل کیلئے دن رات کام کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ4ماہ میں مشکل اور غیر مقبول فیصلوں کے باعث عام آدمی پرپڑنے والے بوجھ کے اثرات ختم کرنا ہونگے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے کم سے کم وقت میں بہتری لائی جا سکے، سینئر وزیر نے لائیو سٹاک کے شعبے میں نئے ایکسپورٹ زون بنانے اور جانوروں کی بہتر نشوونما کیلئے صوبے بھر میں سروے سمیت مزید اقدامات کی ضرورت پر زور دیا،انہوں نے زراعت کے شعبے میں کسانوں کیلئے سہولتوں میں اضافے ،سبسڈی اور دیگر امور کا جائزہ لیا ،عبدالعلیم خان نے محکمہ خوراک پنجاب کو نئے تقاضوں کے مطابق پالیسیوں میں بہتری لانے کی ہدایت کی ،اسی طرح فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے آئندہ3ماہ میں صوبے بھر میں نیوٹریشن کلینک کے قیام اور فوڈ اتھارٹی کی دیگر پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں آبپاشی اور جنگلات کے محکموں کی آئندہ3ماہ کی منصوبہ بندی بھی زیر بحث آئی ،صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن لغاری ،وزیر زراعت نعمان لنگڑیال،وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری ، وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک اور مختلف محکموں کے سیکرٹری صاحبان نے بھی اجلاس میں بریفنگ دی اور 31مارچ تک مقرر کردہ اہداف کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔












بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 178 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)

تبصرے