بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنائینگے، حقیقی نمائندے ہی عوامی مسائل حل کرینگے:عبدالعلیم خان
پریس ریلیز
سینئر وزیر سے میونسپل کمیٹی مظفر گڑھ کے چیئرمین اکرم خان چانڈیا کی ملاقات ، پی ٹی آئی میں شمولیت
بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنائینگے، حقیقی نمائندے ہی عوامی مسائل حل کرینگے:عبدالعلیم خان
کے پی کے اور بلوچستان کے وزراء کے اعزاز میں سینئر وزیر کا عشائیہ، اندرون شہر کا دورہ
لاہور۔18جنوری :۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سرکاری امور کی انجام دہی کے علاوہ سیاسی محاذ پر بھی متحرک دکھائی دیتے ہیں ، پنجاب کے 14مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین پہلے ہی اُن کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اور اب گزشتہ روز وزیرا علیٰ ہاؤس میں ایک اہم ملاقات کا اہتمام اراکین اسمبلی عون حمید ڈوگر اور رضا بخاری نے کیا جہاں مظفر گڑھ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان چانڈیا کو سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے پارٹی پرچم پہنایا اور انہوں نے باقاعدہ طو ر پر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ،اس موقع پر سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بلدیاتی اداروں کی مضبوطی کا خواب ضرورشرمندہ تعبیر کریں گے،انہوں نے کہا کہ ماضی میں نواز لیگ کی حکومت نے شخصی اقتدار کو مضبوط بنانے کیلئے بلدیاتی اداروں سے کھلواڑ کیا اور رسمی انتخابات کرانے کے باوجود بلدیاتی نمائندوں کو اس انداز میں بے اختیار رکھا کہ خود نواز لیگ کے اپنے کارکن اور بلدیاتی نمائندے اُس پر غیر مطمئن دکھائی دیتے ہیں ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان کی قیادت ہی عوام کو تمام بحرانوں سے نکالے گی اور وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے میں تیز تر ترقی کیلئے کوشاں ہیں جس کے عملی نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گے ۔
دریں اثناء سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے لاہور کے دورے پر آئے ہوئے بلوچستان اور کے پی کے کے وزرائے بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی اور شاہرام خان ترکئی کیلئے روائتی مہمان نوازی کا بندو بست کیا گیا ،انہیں سجائی ہوئی بگھیوں پر اندرون شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرایا ،تینوں وزرائے بلدیات نے مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ،عبدالعلیم خان نے بین الصوبائی بلدیاتی اجلاس کے شرکاء کے اعزاز میں شاہی قلعہ کے رائل کچن میں اپنی طرف سے پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا جہاں ثقافتی شو بھی منعقد ہوا ،اپنی گفتگو میں سردار محمد صالح بھوتانی اور شاہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ وہ خوشگوار یادوں کے ساتھ لاہور سے رخصت ہوں گے اور زندہ دلان لاہور کی طرف سے دی گئی خوشیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکیں گے ،بلوچستان کے وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کو کوئٹہ کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں