منصوبہ خود کفیل بنیادوں پر ہوگا، کمیونٹی کی شمولیت اور معمولی سروس چارجز عائد کرنے کا فیصلہ
سینئر وزیر کی صوبے بھر کے دیہی علاقوں کیلئے ویسٹ مینجمنٹ اور رورل سینی ٹیشن منصوبے کی منظور ی
منصوبہ خود کفیل بنیادوں پر ہوگا، کمیونٹی کی شمولیت اور معمولی سروس چارجز عائد کرنے کا فیصلہ
پائلٹ پراجیکٹ کیلئے72دیہاتوں کا انتخاب،دائرہ کار تمام اضلاع تک وسیع ہوگا :عبدالعلیم خان
لاہور۔19جنوری:۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پنجاب کے دیہی علاقوں کیلئے ویسٹ مینجمنٹ اور سینی ٹیشن کے ماڈل منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں ہر ضلع کے 2دیہاتوں میں کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے ،اُسے ٹھکانے لگانے اور گاؤں میں صفائی کے مربوط نظام پر عمل کیا جائے گا جس کے لئے مقامی آبادی کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا ، سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس منصوبے کو خود کفیل بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے معمولی سروس چارجز بھی عائد کیے جائیں گے جبکہ ایک گاؤں کو آبادی کے لحاظ سے یونین کونسل کی یونٹ میں تقسیم کیا جائے گا جہاں 3رکنی رکشہ ٹیم دیہی آبادی سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرے گی ،سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ اس ضمن میں کسی تاخیر کے بغیر اقدامات کیے جائیں اور اس منصوبے کو بعد ازاں تمام دیہات تک پھیلایا جائے ، انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی کیلئے کوئی ماڈل سرے سے موجود ہی نہیں تھا اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت یا قدرتی ذرائع سے اپنا کوڑا کرکٹ خود ہی تلف کر رہے تھے جس کے منفی اثراے نہ صرف ماحولیات بلکہ سبزیوں اور فصلوں کی کاشتکاری اور لائیو سٹاک پر بھی پڑ رہے ہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق پنجاب بھر کے دیہاتوں کیلئے محکمہ بلدیات نے مربوط سینی ٹیشن منصوبہ بنایا ہے جس میں فنڈز کے کم سے کم استعمال کے ذریعے زیادہ سے زیادہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں گے ، انہوں نے کہا کہ دیہاتوں کی تنگ گلیوں سے ہتھ ریڑھی کے ذریعے کوڑا کرکٹ باہر لایا جائے اور کولیکشن ٹیم میں مقامی لوگوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا ،سینئر وزیر نے ہدایت کی کہ ڈرائیور اور سینٹری ورکرسمیت کسی کی تنخواہ 20ہزار سے کم نہیں ہونی چاہیے اوران ملازمین کی مقامی سطح پر ہی مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جا نا چاہیے ، عبدالعلیم خان نے مزید ہدایت کی کہ ہر علاقے میں رورل سینی ٹیشن پروگرام کیلئے مقامی اراکین اسمبلی کو لوپ میں لیا جائے اور اُن کے مشورے کے مطابق اس منصوبے کو مزید موثر بنایا جائے ،سینئر وزیر نے کہا کہ بتدریج ہمیں ویسٹ ٹو انرجی کی طرف سے جانا ہے جس کیلئے ابھی سے کام شروع ہونا چاہیے۔
سینئر وزیر پنجاب کو اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیکرٹری بلدیات کیپٹن (ر) سیف انجم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کا ابتدائی کام مکمل ہو چکا ہے اور اُن کی ہدایات کی روشنی میں جلد ہی مزید عملی اقدامات کا آغاز کر دیا جائے گا ، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ محمود جاوید بھٹی اور دیگر افسران نے رورل سینی ٹیشن پروگرام کی تفصیلا ت سے آگاہ کیا۔
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 214 /گوھر/احسن
تعلقا ت عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں