شہری اونر شپ لیں ، حکومت وسیع تر عوامی مفاد میں مشکل اور غیر مقبول فیصلے کر رہی ہے
سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی :عبدالعلیم خان
شہری اونر شپ لیں ، حکومت وسیع تر عوامی مفاد میں مشکل اور غیر مقبول فیصلے کر رہی ہے
سیاسی وابستگی سے قطع نظر کسی سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے :سینئر وزیر کی واضح ہدایت
لاہور۔2جنوری:۔۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھی جائے گی، کسی بھی قیمت پر سرکاری اراضی پر ایک انچ کا قبضہ بھی برداشت نہیں ہوگا اور عدالتی احکامات کی روشنی میں شہروں کی اصل حالت بحال کریں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے تجاوزات پر قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینئر وزیر عبدالعلم خان نے واضح کیا کہ سیاسی وابستگی سے قطع نظر کسی قسم کی سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے اور سرکاری اراضی سے قبضے واگزار کرنے کیلئے جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچنے تک جاری رکھا جائے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وسیع تر عوامی مفاد میں مشکل اور غیر مقبول فیصلے کر رہی ہے اب شہریوں کو بھی اونر شپ لیتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آگے آنا چاہیے کیونکہ اس مہم کا اصل فائدہ تاجروں اور قانون پر عمل کرنے والے شہریوں کو ہی ہونا ہے،سینئر وزیر نے کہا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں تمام شہروں کی اصل حالت بحال کی جا رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق قوانین و ضوابط پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ بہترین نتائج کیلئے ایماندار اور اہل افسران کی ضرورت ہے جنہیں حکومت کی طرف سے بھی بھرپو ر سپورٹ فراہم کی جائے گی ،سینئر وزیر نے کہا کہ تجاوزات مہم میں کچی آبادیوں کو نہ چھیڑنے اور غریب افراد کو کم سے کم تنگ کرنے کی پالیسی پربھی عملدرآمد کیا جائے اور اس ضمن میں کوئی شکایت سامنے نہیں آنی چاہیے۔
سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے لاہور شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بالخصوص شاہ عالم مارکیٹ میں سرکاری اراضی پر قائم دکانوں اور پلازوں کو مسمار کرنے اور لاہور امپرومنٹ انٹرسٹ اور 1936کے نقشوں کے مطابق عمارات کی اصل حالت میں بحالی کے بارے میں آگاہ کیا ، سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ شاہ عالم مارکیٹ کے علاوہ فش مارکیٹ اور اندرون شہرمیں بھی تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے اور ضلعی انتظامیہ والڈ سٹی اتھارٹی سے رابطے کے ساتھ آگے بڑھے ،انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی تجاوزات کے خاتمے اور ملبہ اٹھانے کیلئے کی جانے والی شبانہ روز کاوشوں کو سراہا،اجلاس میں انڈسٹریز ،بلدیات اور ریونیو کے سیکرٹریز کے علاوہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے بھی شرکت کی۔
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 19 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں