سوالوں کے جواب احسن انداز میں دینے پر مطمئن اور شکر گزار ہیں :اراکین پنجاب اسمبلی

پریس ریلیز

اپوزیشن کے اراکین پنجاب اسمبلی کا سینئر وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کو ایوان میں خراج تحسین 

سوالوں کے جواب احسن انداز میں دینے پر مطمئن اور شکر گزار ہیں :اراکین پنجاب اسمبلی

لاہور۔23جنوری :۔۔( )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اراکین نے ایوان میں سوالوں کے جوابات او ر حزب اختلاف کو مطمئن کرنے کے حوالے سے سینئر وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف اُن کے سوالوں کے جواب احسن انداز میں دیے گئے ہیں بلکہ انہیں مطمئن بھی کیا ہے اور جہاں ممکن نہیں تھا وہاں بلا جواز سینئر وزیر نے اپنے محکمے کا دفاع کرنے کی بجائے اراکین پنجاب اسمبلی کے موقف کو ترجیح دی ہے ،یہ بلا شبہ اُن کی طرف سے مثبت پیش رفت ہے جس کا اپوزیشن خیر مقدم کرتی ہے ،حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر اور موجودہ ایم پی اے ملک ندیم کامران و دیگر اراکین اسمبلی رانا منور حسین اور چوہدری افتخار حسین نے اپنے ریمارکس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی تعریف کی اور انہیں اپنے اپنے حلقوں کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی بھی کی جس پر دوبارہ ایوان میں کھڑے ہو کر سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی اور محکمہ بلدیات سے متعلقہ دیگر مسائل ہماری اولین ترجیح ہے اور وہ اراکین پنجاب اسمبلی کی رائے کو محکمانہ موقف پر اہمیت دیتے ہیں اور جہاں کہیں غلطی ہو گی اسے فوری تسلیم کیا جائے گا ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اراکین پنجاب اسمبلی کو یقین دلایا کہ وہ ان سوالوں کے جوابات سے ہٹ کر بھی اُن سے ملاقات کر سکتے ہیں اور اپنے علاقوں کے عوام کے مسائل کی نشاندہی کریں اُن کا فوری حل تلاش کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ۔









تبصرے