گاڑیوں کی ای ٹکٹنگ ہوگی ، عالمی معیار کے حامل اداروں کو موقع دیا جائیگا:عبدالعلیم خان
لاہور پارکنگ کمپنی کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مختلف پوائنٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
گاڑیوں کی ای ٹکٹنگ ہوگی ، عالمی معیار کے حامل اداروں کو موقع دیا جائیگا:عبدالعلیم خان
فنڈز جنریشن سے پارکنگ پلازے بنیں گے ، روزانہ اور ماہانہ کارڈز کا اجراء ہوگا :سینئر وزیر
لاہور۔28جنوری :۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت لاہور پارکنگ کمپنی کے معاملات میں خرابی کا نوٹس لیتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مختلف سائٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں شہر کے 136پارکنگ پوائنٹس کو پرائیویٹائز کیا جائے گا جن میں گلبرگ ،مال روڈاور علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقے شامل ہونگے ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ بد قسمتی سے تمام کمپنیوں کے حالات کرپشن کا گڑھ ہیں ،ان کے معاملات درست کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے ، کام کرنے والوں کو آگے لائیں گے اور نکموں کی چھٹی ہوگی،سینئر وزیر نے کہا کہ اگر فنڈز کی چوری روک لی جائے تو پارکنگ کمپنی کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکتا ہے ، عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ عالمی معیارکے حامل اداروں کو پارکنگ سیکٹر میں کام کرنے کا موقع دیا جائے اور پارکنگ پوائنٹس آؤٹ سورس کرنے کیلئے بڈنگ کا کام فوری طور پر شروع کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں ای ٹکٹنگ سمیت مطلوبہ معیار کو یقینی بنایا جائے گا اور گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے روزانہ اور ماہانہ کی بنیاد پر کارڈز کا اجراء بھی ہوگا،سینئر وزیر نے کہا کہ فنڈز میں ہونے والے اضافے سے لاہور شہر میں مستقبل کی پارکنگ ضروریات کیلئے منصوبہ بندی کی جائے گی جن میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر اولین ترجیح ہوگی ،انہوں نے شہر میں نجی طور پر جاری پارکنگ پوائنٹس کو بھی ریگولرائز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تفریحی پارکوں کے علاوہ کسی بھی جگہ مفت پارکنگ نہیں ہونی چاہیے ،اسی طرح پارکنگ کمپنی اپنے اخراجات کے مقابلے میں ہونے والی آمد ن میں اضافے کیلئے حکمت عملی وضع کرے ، سینئر وزیر نے لاہو ر پارکنگ کمپنی کے معاملات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مین پاور کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ،انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہر کمپنی کو مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہوگی اور پارکنگ کمپنی بھی اسی پالیسی کے تحت اپنے منصوبوں کی توسیع کو یقینی بنائے۔
اجلاس میں سینئر وزیر کو سیکرٹری بلدیات پنجاب اور پارکنگ کمپنی کے ایم ڈی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت 800فیلڈ سٹاف کام کررہا ہے جبکہ لاہور پارکنگ کمپنی مستقبل کیلئے ٹریفک پولیس، جیو فینسنگ اور اربن یونٹ کے اشراک سے مختلف حل طلب امور پر کام کر رہی ہے ، انہوں نے بتایا کہ شہر کو اے ،بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے اور عملے کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنائی جا رہی ہے اور سینئر وزیر کی ہدایات کے مطابق معاملات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں