برطانوی پولیٹیکل قونصلرولیم میڈلٹن کی سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات ، باہمی تعاون کی پیشکش
سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدار ت اجلاس میں حکومت کا اس سال بسنت نہ منانے کا فیصلہ
برطانوی پولیٹیکل قونصلرولیم میڈلٹن کی سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات ، باہمی تعاون کی پیشکش
پنجاب اسمبلی میں سوالوں کے احسن جواب دینے پر اپوزیشن اراکین کا سینئر وزیر کو خراج تحسین
لاہور۔23جنوری :۔۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں پنجاب حکومت نے اس سال بسنت نہ منانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس بارے میں لاہور ہائیکورٹ کو باقاعدہ آگاہ کر دیا جائے گا جس میں تفصیلی طور پر بتایا جائے گا کہ کن وجوہات کی بناء پر اس سال بسنت کا انعقاد ممکن نہیں البتہ آئندہ سال کیلئے بسنت کی تیاری کیلئے ابھی سے اداروں کو ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ڈور اور پتنگ کی تیاری کا نظام رجسٹرڈ ہونا چاہیے ،دھاتی تار کے استعمال اور مروجہ قوانین کی خلاف ورزی پر فوری اور سخت کاروائی عمل میں لائی جانی چاہیے ،اسی طرح اگر ضرورت ہو تو دیگر معاملات کو دائرے میں لانے کیلئے مزید قانون سازی بھی کی جا سکتی ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ محفوظ بسنت کے انعقاد کیلئے4سے6ماہ کی ورکنگ درکار ہے جس کیلئے ابھی سے کام کا آغاز ہو نا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ اگر ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تو ایسی مثبت سرگرمیوں کا انعقا د ہو سکتا ہے جن سے ملک کا سافٹ امیج سامنے آئے اور لوگوں کو صحت مندانہ تفریح کے علاوہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو۔
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹیکل قونصلر ولیم میڈلٹن نے ملاقات کی ،90شاہرائے قائد اعظم پر ہونے والی اس ملاقات میں پنجاب حکومت کے اہم منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا ،سینئر وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعلیم ،صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری لانا چاہتے ہیں اور پنجاب حکومت برطانیہ سے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی خواہاں ہے ،برطانوی پولیٹیکل قونصلر ولیم میڈلٹن نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان سے باہمی دلچسپی اور دیگر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کے عمل کا خصوصی طور پر جائزہ لے رہے ہیں اور برطانیہ پنجاب حکومت سے بالخصوص جاری منصوبوں میں اپنا تعاون جاری رکھے گا اور مستقبل میں باہمی تعلقات میں اضافے کیلئے سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی اور برطانیہ پنجاب کے مختلف شعبوں میں نئے منصوبوں کیلئے بھی اپنا تعاون پیش کرے گا ۔
دریں اثناء پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اراکین نے ایوان میں سوالوں کے جوابات او ر حزب اختلاف کو مطمئن کرنے کے حوالے سے سینئر وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف اُن کے سوالوں کے جواب احسن انداز میں دیے گئے ہیں بلکہ انہیں مطمئن بھی کیا ہے اور جہاں ممکن نہیں تھا وہاں بلا جواز سینئر وزیر نے اپنے محکمے کا دفاع کرنے کی بجائے اراکین پنجاب اسمبلی کے موقف کو ترجیح دی ہے ،یہ بلا شبہ اُن کی طرف سے مثبت پیش رفت ہے جس کا اپوزیشن خیر مقدم کرتی ہے ،حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر اور موجودہ ایم پی اے ملک ندیم کامران و دیگر اراکین اسمبلی رانا منور حسین اور چوہدری افتخار حسین نے اپنے ریمارکس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی تعریف کی اور انہیں اپنے اپنے حلقوں کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی بھی کی جس پر دوبارہ ایوان میں کھڑے ہو کر سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی اور محکمہ بلدیات سے متعلقہ دیگر مسائل ہماری اولین ترجیح ہے اور وہ اراکین پنجاب اسمبلی کی رائے کو محکمانہ موقف پر اہمیت دیتے ہیں اور جہاں کہیں غلطی ہو گی اسے فوری تسلیم کیا جائے گا ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں