سینئر وزیر کی زیر صدارت گوجرانوالہ میں واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس
مختلف شہروں میں معیاری مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ ،پہلے مرحلے میں6شہر شامل
کرپشن اور چوری روکی جائے تو بھاری فنڈز اکٹھے ہو سکتے ہیں :سینئر وزیر عبدالعلیم خان
سینئر وزیر کی زیر صدارت گوجرانوالہ میں واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس
لاہور۔30جنوری :۔۔( )سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت کیٹل مارکیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے مختلف شہروں میں سرکاری سطح پر معیاری مویشی منڈیاں قائم ہوں گی اور پہلے مرحلے میں پنجاب کے6شہروں میں کیٹل مارکیٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں جانوروں کے علاج معالجے کے علاوہ مناسب سکیورٹی اور بھرپور سہولتوں کو یقینی بنایا جائے گا ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے ہدایت کی کہ ترقی یافتہ ملکوں کی طرز پر ایسی مویشی منڈیاں بنائی جائیں جہاں ایک ہی چھت تلے جانوروں کی فارمنگ ،میٹ پراسیس ،زرعی اجناس اور اس سے متعلقہ تمام سہولتیں دستیاب ہوں اور شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر کرپشن اور چوری روکی جائے تو کیٹل مارکیٹ کمپنی نہ صرف لوگوں کو سہولتیں بہم پہنچا سکتی ہے بلکہ بھاری فنڈز اکٹھے ہو سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اہل اور محنتی افسران کے ساتھ کیٹل مارکیٹ کمپنی کے نظام کو مضبوط بنائیں گے جبکہ اس شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی ،سینئر وزیر نے محکمہ بلدیات کو صوبے بھر میں ماڈل مویشی منڈیوں کے قیام کیلئے سرکاری اراضی کی نشاندہی کرنے اور اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان لائیو سٹاک کے شعبے کو قومی معیشت میں انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور ہمیں اس سلسلے میں تمام وسائل کو برؤئے کار لانا ہوگا ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلا س میں سیکرٹری بلدیات،کمشنرلاہور،کیٹل مارکیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر نے مختلف تجاویز پیش کرتے ہوئے مویشی منڈیوں میں بھرپور سہولتوں کے بعد بڑے اورچھوٹے جانوروں پر انٹری فیس عائد کرنے کی سفارش کی ،انہوں نے بتایا کہ لاہور اور شیخوپورہ میں کیٹل مارکیٹ مثبت نتائج دے رہی ہیں اور اس ضمن میں درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے سینئر وزیر کی ہدایات کے مطابق فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
دریں اثناء سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت گوجرانوالہ میں واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کے فلاحی استعمال اور بالخصوص انجمن تعلیم نسواں کو عدالتی احکامات کی روشنی میں10کنال متبادل جگہ دینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر وزیر نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو سوموار تک اُن تمام جگہوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کی جنہیں حالیہ آپریشن میں قبضہ گروپ سے خالی کرایا گیا ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ گوجرانوالہ کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس شہر میں نئے ہسپتال کیلئے بھی 25سے30کنال اراضی کی نشاندہی کی جائے تاکہ لوگوں کو صحت کی معیاری سہولتیں مہیا ہو سکیں ،انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی کو سکولوں ،کالجز اور ہسپتالوں کے استعمال میں لایا جائے گا ،اجلا س میں وزیر تعلیم سیکنڈری سکول ڈاکٹر مراد راس نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے علاوہ سیکرٹری بلدیات پنجاب اور سپیشل سیکرٹری سکول نے انجمن تعلیم نسواں اور گوجرانوالہ کے دیگر امور پر بریفنگ دی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں