پاک بھارت کے مابین برابری کی بنیاد پر تعلقات کے خواہاں ہیں :سینئر وزیر کی گفتگو
آئندہ نسلوں کو جنگ یا غربت کی بجائے امن اور خوشحالی دینا چاہتے ہیں :عبدالعلیم خان
پاک بھارت کے مابین برابری کی بنیاد پر تعلقات کے خواہاں ہیں :سینئر وزیر کی گفتگو
سہ ملکی کبڈی ٹورنامنٹ میں عبدالعلیم خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت ، وزیر کھیل نے استقبال کیا
لاہور۔13جنوری :۔۔( ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 21ویں صدی کے حالات کا تقاضا ہے کہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دیا جائے ،موجودہ ملکی قیادت آئندہ نسلوں کو جنگ یا غربت کی بجائے امن اور خوشحالی دینا چاہتی ہے وزیر اعظم عمران خان خطے میں دیرپا اور پائیدار امن کے حامی ہیں اور اس مقصد کیلئے انہوں نے اقتدار میں آنے کے فوراً بعد بھارت کو انتہائی واضح انداز میں حقائق پر مبنی تعلقات کی پیشکش کی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں قذافی اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،صوبائی وزیرکھیل رائے تیمور بھٹی نے سینئر وزیر کا استقبال کیا ،اپنی گفتگو میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ اور کبڈی کی طرح تمام کھیلوں کو فروغ ملنا چاہیے ،پاکستان نے ایک مرتبہ پھر پہل کی ہے اور بھارت سے کبڈی ٹیم کی لاہور آمد خوش آئند امر ہے ،ا س سلسلے کو مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ کبڈی اس خطے کا روائتی کھیل ہے جس میں بالخصوص پنجاب کے شہریوں کا جو ش وخروش ہمیشہ دیدنی ہوتا ہے ، ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ زندہ دلان لاہور نے اس کبڈی میچ میں بھرپور شرکت کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے مابین دو طرفہ کھیلوں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بالخصوص پنجاب میں سپورٹس کی ترویج کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کر لی ہے او ر اسے اپنی 100روزہ ترجیحات میں بھی شامل کیا ہے ،صوبے کے تمام شہروں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو مقامی طور پر اپنی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع مل سکے اور وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں ۔
اس موقع پر شہریوں نے زبردست جوش وخروش کا مظاہرہ کیا ،لوگوں کی بڑی تعداد نے کبڈی کا فائنل میچ دیکھا ،روائتی رقص پیش کیا گیا ،سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کبڈی میچ کا فائنل دیکھا اور زبردست کھیل پیش کرنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ،وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کے علاوہ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور اراکین اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ مہمان خصوصی عبدالعلیم خان ا ور وزیر کھیل کا پاکستان اور بھارت کی فائنل میں شرکت کرنے والی کبڈی کے ٹیموں کے اراکین سے تعارف کروایا گیا اور گروپ فوٹو بھی ہوا۔
بہ تسلیمات نظامت اعلیٰ ہینڈ آؤٹ 127 /گوھر/احسن
تعلقات عامہ حکومت پنجاب لاہور ۔فون نمبر99201390 ہینڈ آؤٹ (اے)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں