نیب حکام کو دبئی کی پراپرٹی کے بارے میں30جولائی2018کو خود معلومات دیں
پریس ریلیز
عبدالعلیم خان کی مزید جائیدادوں کے حوالے سے بیان درست نہیں : لیگل ٹیم
نیب حکام کو دبئی کی پراپرٹی کے بارے میں30جولائی2018کو خود معلومات دیں
لاہور۔25فروری:۔۔( )عبدالعلیم خان کی لیگل ٹیم کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی مزید جائیدادوں کے سامنے آنے کے حوالے سے دیا جانے والا تاثر درست نہیں ،نیب حکام کو دبئی کی پراپرٹی کے حوالے سے خود معلومات دی تھیں ،عبدالعلیم خان کے اٹارنی عدنان بٹ نے واضح کیا کہ اُن کی طرف سے 30جولائی2018کو رضاکارانہ طور پر جو تفصیلات فراہم کی گئیں ،نیب کی طرف سے انہیں ہی دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ اب تک عبدالعلیم خان کی طرف سے سامنے آنے والی تمام دستاویزات خود ہم نے فراہم کی ہیں اور اس حوالے سے میڈیا میں مزید جائیدادوں کے حوالے سے یکطرفہ سامنے آنے والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں