بساط الٹ چکی ، مودی کے مقاصد کو نقصان پہنچا:عبدالعلیم خان کی پنجاب اسمبلی میں گفتگو

پریس ریلیز

ملک کیلئے جان بھی قربان ہے، سیاست اور جماعتیں بہت پیچھے رہ جاتی ہیں :عبدالعلیم خان

وزیر اعظم نے دانشمندانہ اور دور اندیش فیصلے کیے ، پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ اسی کی کڑی ہے

بساط الٹ چکی ، مودی کے مقاصد کو نقصان پہنچا:عبدالعلیم خان کی پنجاب اسمبلی میں گفتگو 

لاہور۔یکم مارچ:۔۔( )عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی میں اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا ہر شہری متحد ہو چکا ہے ،ملک کیلئے جان بھی قربان ہے ،سیاست اور جماعتیں بہت پیچھے رہ جاتی ہیں اور ہمیں وقت کے تقاضوں کے مطابق مادر وطن کی حفاظت کیلئے باہم متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے انتہائی دانشمندانہ اور دور اندیش فیصلے کیے جن کی دوسرے ملک بھی تعریف کرنے پر مجبور ہیں ،انہوں نے پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ بھی جذبہ خیر سگالی اور جنگ کو ٹالنے کیلئے کیا ہے ،ہر مکتبہ فکر اس امر سے متفق ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں لیکن پاکستان نے اپنی طاقت کا بر وقت اظہار کیا ہے ،بساط الٹ چکی ،مودی کو اپنی ہی کی گئی سازشیں الٹ پڑی ہیں اور اسے اپنے مقاصد میں نقصان پہنچا ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ محض انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بھارتی قیادت نے جو گھناؤنا کھیل کھیلا تھا وہ دنیا بھر میں بے نقاب ہو چکا ہے اور اب اُس کے پاس خفت اٹھانے کے علاوہ کچھ نہیں بچا ۔
عبدالعلیم خان نے افواج پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے ایک مرتبہ پھر اپنی برتری ثابت کر دی ہے اور دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہمارے نڈر اور صلاحیتوں سے بھرپور فوجی سپوت نا قابل تسخیر ہیں ،انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حرکت کرنے والوں کو دن کی روشنی میں جو جواب دیا گیا ہے اُن کے بعد بھارت دفاعی محاذ پر بھی بری طرح سے پسپا ہو چکا ہے اور اب اُس کے پاس کوئی اور آپشن نہیں بچا ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ ان تمام تر حالات کے باوجود اگر کوئی مشکل وقت پڑ ا تو پاکستان کا بچہ بچہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ دشمن کے دانت کٹھے کرنے کیلئے سر بکف ہو گا۔











تبصرے