عبدالعلیم خان کی پنجاب اسمبلی آمد ، نیوزی لینڈ کے دل خراش واقعہ پر مذمت

پریس ریلیز
عبدالعلیم خان کی پنجاب اسمبلی آمد ، نیوزی لینڈ کے دل خراش واقعہ پر مذمت 

لاہور۔15مارچ:۔۔( ) آج یہاں پنجاب اسمبلی آمد پر عبدالعلیم خان نے نیوزی لینڈ کے دل خراش واقعہ پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا ہے کہ دہشتگردی کا تعلق کسی بھی مذہب یا فرقے سے نہیں بلکہ سوچ سے ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ کسی بھی عبادت گاہ میں دہشتگردی کا ارتکاب مزید گھناؤنا جرم ہے جس کی کسی طور بھی معافی نہیں ہو سکتی ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ مسجد میں معصوم جانوں کا ضیاع انتہائی دل گرفتہ اور پریشان کن ہے ،ہم تمام مسلمان بھائیوں کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور اُن کی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں ،عبدالعلیم خان نے مسجد میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔ 
***

تبصرے