پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور کی پنجاب اسمبلی میں عبدالعلیم خان سے ملاقات
پریس ریلیز
پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور کی پنجاب اسمبلی میں عبدالعلیم خان سے ملاقات
لاہور۔4مارچ:۔۔( )پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور نے پنجاب اسمبلی میں عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور اُن سے اُن کی خیریت دریافت کرنے کے علاوہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ، ممبر قومی اسمبلی نواب شیر وسیر نے بھی پنجاب اسمبلی میں عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ،اپنی گفتگو میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات میں ہم سب کو باہم متحد ہونے کی ضرورت ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کو حالات کے تقاضوں کے مطابق ایسی پالیسی اور موقف اختیار کریں کہ دشمن کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہ ہو ۔
دریں اثناء عبدالعلیم خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے اُن کے چیمبر میں جا کر ملاقا ت کی ،صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت ،چوہدری ظہیر الدین اور میاں خالد محمود نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقاتیں کیں ،اُن کا حال احوال دریافت کیا اور اُن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں