نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کر سکتے ، جہاں چاہیں علاج ہونا چاہیے :عبدالعلیم خان

پریس ریلیز

وزیر بلدیات کے پی کے شہرام خان ترکئی کی پنجاب اسمبلی میں عبدالعلیم خان سے ملاقات 

نواز شریف کی صحت پر سیاست نہیں کر سکتے ، جہاں چاہیں علاج ہونا چاہیے :عبدالعلیم خان 

لاہور۔8مارچ:۔۔( )وزیر بلدیات کے پی کے شاہرام خان ترکئی نے پنجاب اسمبلی میں عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کرتے ہوئے اُن کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ، عبدالعلیم خان اور شہرام خان ترکئی کے مابین ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر بات چیت بھی ہوئی ۔
دریں اثناء پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے سامنے آنے والے تحفظات کا جائزہ لیا جانا چاہیے ہم نواز شریف کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں کر سکتے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی یہ واضح کر چکے ہیں کہ نواز شریف جہاں بھی چاہیں اُن کا علاج ہونا چاہیے اور اس سلسلے میں کسی قسم کا ابہام نہیں رہنا چاہیے ،اُن کا حق ہے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق علاج معالجے سے مستفید ہوں ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ بعض امور سیاست سے بڑھ کر سنجیدگی کا تقاضا کرتے ہیں اور جاری جمہوری عمل ہم سب سے زیادہ بہتر رویوں کا متقاضی ہے ۔






تبصرے