تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس پر عبدالعلیم خان کا پنجاب اسمبلی میں ویڈیو پیغام

پریس ریلیز

ساتھ دینے والا ہر کارکن مبارکباد کا مستحق:کپتان امیدوں پر پورا اترینگے:عبدالعلیم خان

عوام مایوس نہ ہوں، ہر مشکل کے بعد آسانی ہے،حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں 

 تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس پر عبدالعلیم خان کا پنجاب اسمبلی میں ویڈیو پیغام

 لاہور۔25اپریل : پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہم قدم چلنے والا اور اُن کی اس جدوجہد میں ساتھ دینے والا ہر کارکن مبارکبا د کا مستحق ہے،انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس امر کی یاد دلاتا ہے کہ عمران خان کی جہد مسلسل،انتھک محنت اور عزم مصمم کے باعث ملک میں تبدیلی کا سفر شروع ہو چکا ہے،پنجاب اسمبلی میں اپنے ویڈیو پیغا م میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ کپتان عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور سر سبز و خوشحال پاکستان کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا،عبدالعلیم خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ عوام ہر گز مایوس نہ ہوں اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے اور دن بدن حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان نئے پاکستان کی تشکیل کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، ملک کوخاندانی سیاست اور طویل لوٹ مار کے اثرات کا سامنا ہے ہمیں امید کا دامن تھامے رکھنا ہوگا اور اپنے کپتان کے شانہ بشانہ آگے بڑھنے کے سفر میں مستقل مزاجی کے ساتھ ڈٹے رہنا ہوگا،عبدالعلیم خان نے کہا کہ جلد یا بدیر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والا ہر پاکستانی تبدیلی کے سفر میں شریک ہے اور وہ آج کے یوم تاسیس کے موقع پرتحریک انصاف کے ہر کارکن کو دلی مبارکباد دیتے ہیں۔













تبصرے